کے سی آر - ہریش راؤ اور وجئے شانتی - اثاثہ جات کی تحقیقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-26

کے سی آر - ہریش راؤ اور وجئے شانتی - اثاثہ جات کی تحقیقات

KCR-Harish-Rao-Vijayashanti
سی بی آئی کی خصوصی نامپلی عدالت نے ٹی آر ایس کے صدر چندرشیکھر راؤ ، ٹی آر ایس لیڈر ہریش راؤ اور حال ہی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے والی میدک کی رکن پارلیمنٹ وجئے شانتی کے اثاثہ جات کی تحقیقات کرانے کی ہدایت دی ہے۔ بالاجی وڈیرا نامی وکیل کی جانب سے داخل کردہ درخواست پر عدالت نے یہ احکامات جاری کیے ہیں۔ وڈیرا نے اپنی درخواست میں ٹی آر ایس کے سابق قائد رگھونندن راؤ کی جانب سے عائد الزامات کا حوالہ دیا۔ رگھونندن راؤ نے الزام عائد کیا تھا کہ یہ لیڈران آمدنی سے زیادہ اثاثہ جات کے مالک ہیں۔
عدالت نے سی بی آئی کو ہدایت دی کہ ان تینوں قائدین کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے اور تحقیقات کے بعد رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔ درخواست گذار نے کہا تھا کہ چندرشیکھر راؤ نے 2001 سے تلنگانہ تحریک کے نام پر بڑے پیمانے پر دولت جمع کی ہے۔
ٹی آر ایس قائد ہریش راؤ اور حلقہ اسمبلی میدک کی امیدوار وجئے شانتی نے عدالت کے احکامات کا خیرمقدم کیا ہے۔

Court orders CBI to investigate KCR,Harish Rao and Vijaya Shanthi’s assets

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں