اترپردیش راجستھان پنجاب اور ہریانہ میں بی جے پی کو سبقت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-04

اترپردیش راجستھان پنجاب اور ہریانہ میں بی جے پی کو سبقت

نئی دہلی۔
(پی ٹی آئی)
اترپردیش، راجستھان، پنجاب اور ہریانہ میں لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں کئے گئے ایک سروے میں بی جے پی اور اتحادی جماعتوں کو آگے دکھایا گیا ہے جب کہ ہماچل پردیش میں کانٹے کی ٹکر کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ سی این این آئی بی این اور دی ویک کیلئے لوک میٹی کی جانب سے کئے گئے سروے میں کہا گیا کہ بی جے پی اور اتحادی جماعت اپنا دل اترپردیش میں 80کے منجملہ 42اور 50 کے درمیان نشستیں حاصل کریں گی۔ ریاست میں نریندر مودی وزیراعظم کے عہدہ کیلئے سب سے مقبول شخص ہیں جبکہ راہول گاندھی دوسرے نمبر پر ہیں۔ سروے میں کہا گیا کہ سماج وادی پارٹی 11اور 17 نشستوں کے درمیان حاصل کرے گی جب کہ بی ایس پی کو 10سے 16 نشستیں حاصل ہوں گی کانگریس کو صرف 4تا8 سیٹوں کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ راجستھان میں بی جے پی چھا جائے گی اور 21تا30 نشتیں حاصل کرے گی۔ دہلی میں بی جے پی 60فیصد ووٹ اور3تا4 لوک سبھا نشستیں حاصل کرسکتی ہے جبکہ عام آدمی دو سے تین نشستیں اور کانگریس ایک سیٹ حاصل کرے گی۔ تاہم سروے میں کہا گیا کہ دہلی اسمبلی کیلئے ترجیح مختلف ہے اور عام آدمی پارٹی کو 42فیصد ووٹ ملنے کا امکان ہے کہ بی جے پی کو 36اور کانگریس کو 16فیصد ووٹ ملنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ دہلی میں 38فیصد افراد نریندر مودی کو وزیراعظم کی حیثیت سے پسند کرتے ہیں جبکہ اروند کیجریوال 20فیصد کے ساتھ دوسرے مقام پر ہیں۔ سروے میں یہ بھی کہا گیا کہ شرومنی اکالی دل اور بی جے پی اتحاد پنجاب میں لوک سبھا انتخابات میں 42فیصد ووٹ حاصل کرے گا۔ کانگریس۔ پی پی پی اتحاد کو 29فیصد ووٹ حاصل ہوں گے۔ اوپنین پول میں ہریانہ میں بی جے پی۔ ایچ جے سی کو 36فیصد ووٹ ملنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ کانگریس کو 36 فیصد اور لوک دل اور عام آدمی پارٹی کو بالترتیت 16 اور 7فیصد ووٹ حاصل ہوں گے۔ سروے میں ہماچل پردیش میں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان کانٹے کی ٹکر کی پیش قیاسی کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ دونوں جماعتوں کو 45فیصد ووٹ حاصل ہوں گے اور عام آدمی پارٹی 7فیصد کے ساتھ تیسرے مقام پر رہے گا۔

Majority for BJP in UP, Rajasthan: Survey

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں