(پی ٹی آئی۔ یواین آئی)
مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے کہاکہ انڈین مجاہدین تقریباً ختم ہوچکی ہے اور یوپی اے کے دور حکومت میں ملک کی داخلی سکیورٹی کافی حد تک بہتر ہوئی ہے۔ شمال مشرقی علاقوں میں نکسلائٹس کی سرگرمیاں بھی کم ہوگئی ہیں۔ انڈین مجاہدین کے تقریباً تمام لیڈر گرفتار کرلئے گئے ہیں ۔اب یہ تنظیم پوری طرح سے ختم ہوچکی ہے۔ نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے سشیل کمار شنڈے نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ گذشتہ چند ماہ کے دوران ےٰسین بھٹکل بشمول انڈین مجاہدین کے بڑے بڑے لیڈروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ شاہی امام سید احمد بخاری سے سونیا گاندھی کی ملاقات پر بی جے پی کے اعتراض کا جواب دیتے ہوئے شنڈے نے کہاکہ ہماری جمہوریت میں کوئی بھی کسی بھی مذہبی لیڈر سے ملاقات کرسکتا ہے۔ اس کیلئے کوئی دستوری معمانت نہیں ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں شنڈے نے دوٹوک الفاظ میں کہاکہ گجرات فسادات میں ایس آئی ٹی نے نریندر مودی کو کلین چٹ نہیں دی۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہاکہ کانگریس ہی وہ واحد جماعت ہے جو اس ملک کے کروڑوں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرتی ہے۔ یوپی اے کے دور حکومت میں کئے گئے فلاحی اقدامات کا تفصیلی ذکر کرتے ہوئے شنڈے نے کہاکہ منموہن سنگھ کا دور انتہائی درخشاں رہا۔ کانگریس پارٹی کی جتنی بھی ستائش کی جائے کم ہے۔ انہوں نے مرکزی وزیر شردپوار کے اس خیال سے اتفاق کیا کہ بی جے پی کو واحد اکثریتی جماعت کا موقف حاصل ہوگا اور کانگریس دوسرے نمبر پر رہے گی۔ شنڈے شرد پوار کی اس پیش قیاسی کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ 2009ء میں ہی سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی نے تن تنہا مہم چلاتے ہوئے درخشاں ہندوستان کا نعرہ دیا تھا۔ ان کی ریالیوں میں بے تحاشا لوگ جمع ہوا کرتے تھے۔ اس کے باوجود انہیں شکست اٹھانی پڑی۔ واجپائی کے مقابلہ میں مودی کی کوئی حیثیت نہیں، لہذا نکا بھی حشر واجپائی کی طرح ہی ہوگا۔
Indian Mujahideen "almost finished", says Shinde
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں