بی جے پی گنگا جمنی تہذیب میں یقین نہیں رکھتی - سونیا گاندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-25

بی جے پی گنگا جمنی تہذیب میں یقین نہیں رکھتی - سونیا گاندھی

سونیا گاندھی نے بی جے پی کے وزارت عظمیٰ امیدوار پر ان کی ہی سرزمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی بی جے پی گنگا جمنی تہذیب میں یقین نہیں رکھتی۔ صدر کانگریس نے گجرات میں پہلی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اس دعویٰ کے لیے وزیر اعلیٰ گجرات کا مضحکہ اڑایا کہ اگر وہ مرکز میں اقتدار پر آئیں تو ملک کو سورگ میں بدل دیں گے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا گجرات میں سورگ ہے؟ جبکہ اسی ریاست میں 5 سال سے کم عمر والا ہر دوسرا بچہ تغذیہ کی کمی کا شکار ہے اور یہاں اسکولوں سے ترک تعلیم کرنے والے بچوں کی شرح سارے ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ گجرات کے کئی دیہاتوں کو مناسب پینے کا پانی بھی نہیں مل رہا ہے۔ زعفرانی پارٹی کے قائدین کو صرف اقتدار سے تعلق ہے اور انہیں غریب عوام کی کوئی فکر نہیں۔
سونیا گاندھی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسے لوگوں کو منتخب نہ کریں جن کا نظریہ کٹر سوچ اور نفرت پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کے انتخابات نظریات کی جنگ ہے۔ ایسی قوتوں سے دور رہیں جو نفرت ، کوتاہ ذہنی اور امتیاز جیسے انتہا پسند نظریات کو پروان چڑھاتے ہیں۔ بی جے پی ایسا ہی نظریہ رکھتی ہے اور وہ ایسی تنظیم کی دھن پر رقص کرتی ہے جو "گنگا جمنی تہذیب" پر ایقان نہیں رکھتی۔

BJP does not believe in 'Ganga-Jamuni tehzeeb': Sonia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں