24/اپریل نیویارک پی۔ٹی۔آئی
عام آدمی پارٹی کے بانی اروند کجریوال کو ٹائم میگزین کے قارئین کے پول میں عالمی سطح کے انتہائی بااثر فرد کا موقف حاصل ہوا ہے جبکہ انہوں نے بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی کے بشمول دیگر قدآور شخصیتوں کو اپنے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہ جائزہ دونوں قائدین کے درمیان ایک مسابقت ثابت ہوا ہے۔ 45 سالہ کجریوال نے 2014 ٹائم ہنڈریڈ کے قارئین کے پول میں اولین مقام حاصل کیا ہے جبکہ یہ ان لوگوں کی سالانہ فہرست ہے جنہوں نے سال گذشتہ بہتر یا بدتر کارکردگی پر ساری دنیا میں اپنے اثرات چھوڑے تھے۔
2,61,114 قارئین نے ان کی تائید میں "ہاں" کا اظہار کیا جس کے بعد مودی کا نمبر آتا ہے جنہیں 1,64,572 ووٹ حاصل ہوئے۔ کانگریس پارٹی کے نائب صدر 43 سالہ راہل گاندھی کو 96,070 ووٹ ملے ہیں جن میں 16.5 فیصد رائے دہندوں نے بتایا کہ انہیں فہرست میں شامل کیا جانا چاہیے جبکہ 83.5 فیصد نے اس سلسلہ میں اپنا جواب نفی میں دیا ہے۔
Indian Politician Arvind Kejriwal Wins TIME 100 Readers' Poll
بہت خوب ۔۔۔۔۔۔۔
جواب دیںحذف کریںابھی تو ناپی ھے صرف تھوڑی سی زمیں
ابھی سارا آسمان باقی ھے ۔۔۔