جاریہ سال معمول سے کم بارش کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-25

جاریہ سال معمول سے کم بارش کا امکان

ملک میں سال حال بارش میں کمی کی پیش قیاسی کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ سال حال بارش کا اوسط 95 فیصد ہوگا۔ کسانوں کے لیے محکمہ موسمیات کی یہ خبر مایوس کن معلوم ہوتی ہے۔ گذشتہ چار سال سے ملک میں بارش ، معمول کے مطابق یا معمول سے زیادہ ہوئی ہے۔ لیکن اس سال محکمہ موسمیات کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ El-Nino اثر کی وجہ سے اوسط سے کم بارش ہونے کی توقع ہے۔ اس اثر کو بالعموم سمندری پانی کی حدت سے مربوط کیا جاتا ہے۔ مرکزی محکمہ موسمیات نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس سال طویل مدتی اوسط موسمی بارش 95 فیصد ہونے کا امکان ہے۔

India Likely to Receive Below-Normal Rainfall in 2014 due to El-Nino

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں