ریاض میٹرو پروجیکٹ کی تعمیر کا کام شروع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-17

ریاض میٹرو پروجیکٹ کی تعمیر کا کام شروع

Riyadh-metro
ریاض میں اولین میٹرو ریلوے نظام کے تعمیراتی امور کا آغاز ہو چکا ہے جس کا طویل عرصہ سے عوام کو انتظار تھا۔ کروڑوں ڈالر پر مشتمل بجٹ کے تحت 176 کلو میٹر طویل 6 لائنیں بچھائی جائیں گی۔ جن پر الکٹرک اور بغیر ڈرائیورس کی ( خودکار) ٹرینیں دوڑتی نظر آئیں گی۔ سعودی حکام نے بتایا کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا اور وسیع ترین عوامی نقل و حمل ہوگا۔ امیر ریاض پرنس خالد بن بندر نے دارالخلافہ میں کھدائی کے ابتدائی مرحلہ کی تقریب میں شرکت کی جس کے ساتھ ہی تعمیراتی امور کا پہلا دن گذرا۔ پرنس خالد بن بندر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بفضل تعالی ہمیں میٹرو پراجکٹ کے تعمیراتی کام کا پہلا دن دیکھنا نصیب ہوا۔ تحقیق و منصوبہ سازی کا مرحلہ ختم ہوا اور نفاذ کا عمل شروع ہوا ۔ سعود ی حکومت نے نظام کی تعمیر و تکمیل اور اسکے ڈیزائنگ کا کنٹراکٹ 3 غیر ملکی کمپنیوں کی انجمن کو دیا ہے اور کنٹراکٹ 22.5 ملین ارب ڈالر پر مشتمل ہے ۔پرنس خالد نے یہ وضاحت بھی کی کہ پراجیکٹ کی تکمیل 48 مہینوں ( 4 سال ) میں ہوگی ۔ جس سے سعودی دار الحکومت میں معیار زندگئی بلند و بہتر ہوگا۔ پراجکٹ کے نفاذ سے متعلق مسائل کی یکسوئی کے لئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ عرب نیوز نے پرنس خالد کے حوالے سے یہ اطلاع دیتے ہوئے مزید وضاحت کی کہ ان مسائل میں ٹریفک مسائل بھی شامل ہیں ۔ کھدائی کا کام گذشتہ ہفتہ 5 مقامات پر ہوا جن میں کنگ خالد انٹرنیشنل ایر پورٹ کے قریب میٹر و اسٹیشن کی تعمیر کے لئے کھدائی شامل ہے ۔ العلایہ اسٹیشن ۔ مرکز کنٹرول اور ریلوے نگہداشت کے لئے مخصوص اسٹیشن ہوگا۔ العلایہ اسٹیشن 28 ہزار مربع میں میٹر پر محیط ہوگا جہاں شاپنگ سینٹرس قائم ہونگے ۔ دیگر بنیادی سہولت و خدمات کے علاوہ کار پارکنگ کے لئے علاقے مختص کئے جائیں گے ۔ عہدیدار نے مزید بتایا کہ میٹرو ریل پروجیکٹ روزانہ 4 لاکھ مسافرین استفادہ کر سکیں گے۔ ایرپورٹ اسٹیشن 5 ویں ٹرمنل پر قائم ہوگا جو زیر تعمیر ہے۔ اسپینی کنسٹرکشن گروپ ( ایف سی سی ) کی زیر قیادت فاسٹ انجمن 7.82 بلین ڈالر کے معاہدہ کے تحت مجموعی طور پر 73 کلو میٹر طویل 3 لائینں بچھا ئے گی۔ اس انجمن کی دیگر شریک کمپنیوں میں السٹوم ، سیمسنگ سی اینڈ ٹی ، اسٹرکٹون، ( نیدر لینڈس ) فریسنیٹ ، (سعودی عربیہ ) پٹسا ' اسپین اور فرانس کی سیٹیک شامل ہیں ۔ الریاض نیو مو بیلٹی گروپ ( اے این ایم ) مدینہ روڈ سے پرنس سعد بن عبد الرحمن روڈ تک 5.21 بلین ڈالر معاہدہ کے تحت 40.7 کلومیٹر طویل ریڈ لائن بچھائے گی۔ قطعی مرحلہ میں بیکٹیل کی زیر قیادت میں بی اے ایس ( کمپنیوں کی انجمن ) ۔ علایہ اسٹریٹ سے بعثہ اسٹریٹ اور الحیئر روڈ تک 39 کلو میٹر طویل بلیو لائن تعمیر کرے گی۔ علاوہ ازیں کنگ عبد اللہ روڈ پر 25 کلومیٹر طویل گرین لائن کی تعمیر و تکمیل اس کی ذمہ داری ہوگی۔ یہ کنٹراکٹ مجموعی طور پر 9.45 بلین ڈالر پر مشتمل ہے۔ میٹرو ریل پراجکٹ سعودی عرب خاص کر ریاض کےلئے ایک انتہائی خوبصورت و کارآمد تحفہ ہوگا۔ تاہم اس سے آٹوموبائیل میں سعودی شہریوں کا شوق کم ہوگا اور نہ کسی عنوان سے انھیں اسکی ترغیب ملے گی، تاہم ایک تبدیلی یقینی طور پر آئےگی کہ ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ سے پریشان شہری وقت اور ذہنی تناؤ کی بچت کے پیش نظر میٹرو ریل سفر کو ترجیح دیں گے۔

Construction work on $22.5bn Riyadh metro begins

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں