اسرو کے دوسرے سیٹلائٹ کی آج لانچنگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-04

اسرو کے دوسرے سیٹلائٹ کی آج لانچنگ

چینائی۔
(پی ٹی آئی)
انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو)، امریکی گلوبل پوزیشننگ سسٹم( جی پی ایس) کے ہم پلہ علاقائی نیویگیشنل سسٹم کی تخلیق کے اپنے منصوبہ کے حصے کے طورپر کل 4اپریل کو سری ہری کوٹہ سے اپنا دوسرا سٹیلائٹ لانچ کرے گا۔ اس طرح ہندوستان کے انڈین ریجنل نیویگیشنل سٹیلائٹ سسٹم (IRNSS) کی تعیناتی میں مدد ملے گی۔ سسٹم کیلئے 7 سیٹلائٹس داغنے کا منصوبہ ہے جس میں سے کل دوسرا سیٹلائٹ شام 5بج کر 14منٹ پر سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون اسپیس سنٹر کے پہلے لانچ پیاڈ سے داغا جائے گا۔ اس سنٹر پر لانچ کیلئے الٹی گنتی اطمینان بخش طریقہ سے جاری ہے۔ اسرو کے ذرائع نے یہ بات بتائی۔ 1432 کیلو وزنی یہ سیٹلائٹ اسرو کے پی ایس ایل وی کے XL روپ کے ذریعہ بھیجا جارہا ہے جیسا کہ انڈین ریجنل نیویگیشنل سیٹلائٹ سسٹم 1A کے لانچ کے دوران کیا گیا تھا۔ یہ چھٹا موقع ہے کہ اسرو 44.4میٹر طویل پی ایس ایل وی کا XL روپ استعمال کررہا ہے۔ آئی آر این ایس ایس 1B کی مشن لائف( عرصہ کارکردگی)، لانچ کی تاریخ سے 10سال رہے گی۔ آئی آر این ایس ایس کی کارکردگی کے آغاز کیلئے اسرو کو 7سیٹلائٹس کے منجملہ کم ازکم4سیٹلائٹس لانچ کرنے کی ضرورت ہے۔ سال گذشتہ یکم جولائی کو اسرو نے اپنا پہلا سیٹلائٹ آئی آر این ایس ایس 1Aلانچ کیا تھا اور یہ سیٹلائٹ اب مدار پر گردش کررہا ہے۔ ہندوستان میں آر این ایس ایس کی تیاری کا مقصد، ملک میں استعمال کنندگان کو ٹھیک ٹھیک پوزیشن انفارمیشن سروس فراہم کرنا ہے اور اس کی باؤنڈری سے 1500 کلو میٹر تک وسیع علاقہ تک بھی اس سروس کی فراہمی مقصود ہے۔ آئی آراین ایس ایس، امریکہ کے گلوبل پوزیشننگ سسٹم، روس کے گلوناس(سسٹم اور یورپ کے گیلیلیو(سسٹم) کے مماثل ہے۔ چین اور جاپان میں بھی ایسے ہی سسٹمس ہیں۔ اسرو عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

ISRO gears up to launch second navigation satellite

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں