الہ گڈہ وائی ایس آر کانگریس امیدوار شوبھا ناگی ریڈی حادثہ میں ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-25

الہ گڈہ وائی ایس آر کانگریس امیدوار شوبھا ناگی ریڈی حادثہ میں ہلاک

YSRCP-candidate-Shobha-Nagireddy
الہ گڈہ اسمبلی حلقہ کی وائی ایس آر کانگریس پارٹی امیدوار 45 سالہ شوبھا ناگی ریڈی سڑک حادثہ میں ہلاک ہو گئیں۔ وہ اپنی پارٹی کے لیے انتخابی مہم چلانے کے بعد نندیال سے واپس ہو رہی تھیں کہ ڈرائیور نے تیز رفتاری کے باعث گاڑی کا توازن کھو دیا جس کے نتیجے میں کار الٹ گئی اور شوبھا ناگی ریڈی نیچے گر کر شدید زخمی ہو گئیں ، ان کی پسلیاں ٹوٹ گئیں اور سر اور گردن پر بھی زخم آئے۔ نندیال کے ایک دواخانہ میں ابتدائی علاج کے بعد انہیں حیدرآباد کے کئیر اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں انہوں نے جمعرات 24/ اپریل کی صبح آخری سانس لی۔ اس واقعہ میں کار ڈرائیور اور گن مین بھی شدید زخمی ہو گئے۔
صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اس واقعہ پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شوبھا میری بہن کی طرح تھیں۔

YSR Congress candidate Shobha Nagireddy dies in road accident

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں