پاکستان میں بن لادن کے نام پر لائبریری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-18

پاکستان میں بن لادن کے نام پر لائبریری

ایک متنازعہ بنیاد پرست مولوی کی طرف سے چلائے جانے والے خواتین كے ایک مدرسے کی لائبریری کا نام القاعدہ کے فوت شدہ سربراہ اسامہ بن لادن کے نام پر رکھا گیا ہے ۔
یہ مدرسہ لال مسجد کے امام مولانا عبدالعزیز چلاتے ہیں ۔ واضح رہے کہ اسی مسجد پر پرویز مشرف کے دور حکومت میں فوجی مہم چلائی گئی تھی۔
مولانا عبدالعزیز کے حوالے سے جیو ٹی وی نے کہا کہ وہ ( اسامہ ) دوسرے لوگوں کے لئے دہشت گرد ہو سکتے ہیں ، لیکن ہم انہیں دہشت گرد نہیں مانتے ۔ ہمارے لئے وہ اسلام کے ہیرو ہیں ۔ وہ شہید ہیں ۔
لائبریری کے باہر نیم پلیٹ پر لکھا ہے مكتبہ اسامہ بن لادن شہید۔ اسامہ بن لادن کو مئی 2011 میں ایبٹ آباد میں امریکی فوجیوں نے ہلاک کیا تھا ۔

Pakistan library named 'Bin Laden' in Islamic school

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں