مودی پر اندھا اعتقاد نہ رکھیں - وارانسی میں کجریوال کا خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-20

مودی پر اندھا اعتقاد نہ رکھیں - وارانسی میں کجریوال کا خطاب

عام آدمی پارٹی لیڈر اروند کجریوال نے آج عوام کو میڈیا میں پیدا کردہ شبیہ کی بنیاد پر وزارت عظمیٰ کے لیے بی جے پی کے امیدوار پر اندھا اعتقاد رکھنے کے خلاف خبردار کیا۔
بی جے پی کے مضبوط گڑھ رام نگر کے تریپولیہ علاقہ میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں یہاں کے ایک گاؤں میں گیا اور مجھے دیکھتے ہی بعض نوجوانوں نے مودی مودی کے نعرے لگانے شروع کیے ، میں نے ان سے پوچھا کہ مودی کو اس ملک کا وزیر اعظم کیوں بننا چاہیے تو وہ کوئی جواب نہیں دے سکے۔ میں نے ان سے بات چیت کی ، گیس کی بھٹی میں قیمتوں کے بارے میں انہیں کاغذات دکھائے اور مودی کی کابینہ کے رکن بابولال بکھاریہ کے بارے میں بتایا ، تب ان تمام نوجوانوں نے مجھ سے اتفاق کیا اور آج ہماری پارٹی میں شامل ہو گئے۔
کجریوال نے کہا کہ میڈیا مودی کے بارے میں جو کچھ دکھا رہا ہے وہ حقیقت سے دور ہے اور افیم کی پیشکش کے مترادف ہے۔ آپ ہوش نہ کھوئیں ورنہ بعد میں پچھتاوا ہوگا۔

Don't have blind faith in Modi, says Kejriwal to Varanasi voters

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں