دہلی میں گرفتار دو مسلم نوجوان بےقصور اور رہا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-24

دہلی میں گرفتار دو مسلم نوجوان بےقصور اور رہا

دہلی پولیس نے آج بتایا ہے کہ راجستھان سے گرفتار انڈین مجاہدین کے کارکنوں کے ساتھ روابط کے شبہ میں آج جامعہ نگر سے گرفتار 2نوجوانوں کو پوچھ تاچھ کے بعد بے قصور قراردیاگیا ہے اور انہیں جلد رہا کردیاجائے گا۔ اسپیشل کمشنر (خصوصی سل) ایس این سریواستو نے بتایا ہے کہ ہم نے انہیں پوچھ تاچھ کیلئے حراست میں لیا تھا اور پوچھ تاچھ کے دوران کوئی مشکوک بات نظر نہیں آئی۔ پوچھ گچھ تقریباً مکمل ہوچکی ہے اور ہم انہیں بہت جلد رہا کردیں گے۔ دہلی پولیس کی خصوصی سل کی جانب سے ان دونوں کو حراست میں لینے پر ریاست میں احتجاج کیا گیا اور مقامی افراد اور کارکنوں نے اس حراست کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے جامعہ نگر پولیس اسٹیشن کے باہر مظاہرہ کیا۔ ان 2نوجوانوں کو جن میں سے ایک جے پور کے ایک کالج میں میکانیکل انجینئرنگ کی سال آخر کا طالب علم ہے آج صبح تقریباً7 بجے جامعہ نگر میں عبدالفضل انکلیو میں واقع ایک مکان سے حراست میں لیا گیا تھا۔ انہیں کئی بم دھماکوں کے سلسلہ میں مطلوب پاکستانی شہری و انڈین مجاہدین کے سرکردہ دہشت گرد ضیاء الرحمن عرف وقاص اور ان کے تین ساتھیوں کی راجستھان سے گرفتاری کے بعد حراست میں لے لیا گیاتھا۔ پولیس نے ان دونوں نوجوانوں کو اس مکان کے گراؤنڈ گلور سے حراست میں لیا جسے انجینئرنگ طالب علم کے ایک دوست نے جو فی الحال شہر سے باہر ہیں کرایہ پر دیاتھا۔ پولیس ذرائع کے بموجب انجینئرنگ سال آخر کا طالب علم جو جھارکھنڈ کے دھنباد کا رہنے والا ہے کل قومی دارالحکومت پہنچا تھا۔ آج صبح عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہونے والا تھا۔

Two youths detained on terror charges found clean & released

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں