سنندا پشکر تھرور کی موت اچانک اور غیر طبعی - پولیس تحقیقات نامکمل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-24

سنندا پشکر تھرور کی موت اچانک اور غیر طبعی - پولیس تحقیقات نامکمل

مرکزی وزیر ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر جو چند ماہ قبل پراسرار حالات میں فوت ہوگئی تھیں، کی آنتوں کی رپورٹ سے بات کا اشارہ ملتا ہے کہ انہیں منشیاتی زہر دیا گیا تھا لیکن تحقیقات ہنوز ختم نہیں ہوئی ہیں اور اس کے ذریعہ اس مقدمہ کا ایف آئی آر درج نہیں کیاجاسکتا۔ تحقیقات میں شریک ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایاکہ سی ایف ایس ایل رپورٹ سے تحقیقات میں بہت زیادہ پیشرفت نہیں ہوسکی ہے۔ اس رپورٹ کے ذریعہ انہیں زہر دینے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے اس بات کا اشارہ دیا گیا ہے کہ انہیں کسی نشیلی شئے میں زہر دیاگیا ہے۔ توقع کی گئی تھی کہ زہر کی نوعیت اور مقدار کا سی ایف ایس ایل میں معائنہ کے بعد پتہ چل سکے گا تاہم رپورٹ سے ہنوز کوئی اطلاع نہیں تکمیل پاسکی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ تحقیقات عہدیداران اب ایمس کے ڈاکٹرس کے پینل سے مشورہ لیں گے جس نے پوسٹ مارٹم کیا تھا تاکہ سنٹرل فارنسی لیباریٹی(سی ایف ایس ایل) رپورٹ کی تحقیقات پر روشنی ڈالی جاسکے۔ انہوں نے بتایاکہ سی ایف ایس ایل کی رپورٹ کی تحقیقات کو جمعہ کو دہلی پولیس کے حوالہ کردیا گیا ہے تاہم اس مقدمہ کا ایف آئی آر درج نہیں کروایا جاسکا کیونکہ رپورٹ ہنوز نامکمل ہے۔ 21جنوری کو ایک سب ڈیویژنل مجسٹریٹ نے اس معاملہ میں تحقیقاتی زاویے یا قتل کی تحقیقات کی پولیس کو ہدایت دی تھی قبل ازیں پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کو اچانک اور غیر طبعی قرار دیا گیا تاہم موت کا سبب زہر خوردنی بتایا گیا تھا۔ سی ایف ایس ایل رپورٹ سے ایس ڈی ایم کو بھی مطلع کردیا گیا ہے۔ 17جنوری کی رات کو جنوبی دہلی کی ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں 52سالہ سنندا مردہ پائی گئیں، اس سے ایک دن قبل ان کا پاکستانی صحافی مہر طرار کے ساتھ ششی تھرور کے ساتھ مبینہ معاشہ پر ان (مہر) ٹیوٹر پر تنازعہ ہوا تھا۔ دہلی پولیس کو پیش کردہ رپورٹ میں ایس ڈی ایم جس نے سنندا کے بھائی، لڑکے، ششی تھرور اور ان کے ملازمین کے بیانات قلم بند کئے تھے، بتایاکہ خاندان کے کسی بھی فرد نے یہ شبہ ظاہر نہیں کیا ہے کہ ان کی موت قتل کا نتیجہ ہے۔

Sunanda Pushkar's death sudden, unnatural

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں