شامی باغیوں نے مغویہ ننوں کو رہا کردیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-11

شامی باغیوں نے مغویہ ننوں کو رہا کردیا

دمشق۔
(رائٹر)
شامی باغیوں نے مغویہ ننوں کو رہا کردیا ہے۔ یہ رہائی دمشق حکومت اور شامی باغیوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے شاذو نادر رونما ہونے والے واقعات میں سے ایک ہے۔ لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی این این اے کی طرف سے 10مارچ کو جاری کردہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ باغیوں سے رہائی پانے والی جملہ 16خواتین 30گاڑیوں کے ایک قافلہ کے ساتھ شام اور لبنان کی سرحد پر واقع ایک شہر کی جانب گامزن ہیں۔ 13مسیحی ننوں اور اُن کی 3خواتین ملازمین کو گذشتہ برس مارتاکلہ سے اغوا کیا گیاتھا۔ اغوا کی اس کارروائی میں شامی باغیوں نے القاعدہ سے منسلک نصرہ فرنٹ کے ارکان کے ہمراہ حصہ لیاتھا۔ اس وقت باغیوں نے شامی دارالحکومت دمشق کے شمال میں واقع مسیحی گاؤں مالولہ پر دھاوا بول دیا تھا۔ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ خواتین شامی اور لبنانی نژاد ہیں اور یہ مسیحی مشن کے ایک یتیم خانے میں کام کرتی تھیں۔ دسمبر میں ان کے اغواء سے ان خدشات کی تصدیق ہوگئی تھی کہ جیسے شامی خانہ جنگی فرقہ وارانہ شکل اختیار کرتی جارہی ہے، وہاں مقیم اقلیتی مسیحی برادری کو انتہا پسند عناصر کی جانب سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ننوں کا قافلہ جو لبنان کی سرحد پر واقع اے کشہر کی جانب گامزن ہے لبنان کی سلامتی سے متعلق ادارے جنرل سکیورٹی کے جنرل عباس ابراہیم نے شامی ٹیلی ویژن پر بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ رہائی پانے والی ننوں کے بدلے 150خواتین قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔ جنرل ابراہیم ہی نے قیدیوں کے تبادلے سے متعلق اس سمجھوتے کو حتمی شکل دینے میں مدد دی تھی۔ انہوں نے مزید بتایاکہ باغیوں کی جانب سے ننوں کے بدلے مزید قیدیوں کی رہائی کے مطالبہ کے سبب معاہدہ آخری لمحات پر ختم ہونے والا تھا تاہم ایسا نہ ہوا۔


--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں