(آئی اے این ایس)
نیپال کی خاتون قانون سازوں نے جن کا مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق ہے، ملک کی آئین ساز اسمبلی(سی اے ) اور دیگر اداروں میں انہیں 33فیصد نمائندگی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے موجودہ 21رکنی کابینہ میں خواتین کی نہایت کم نمائندگی پر بھی تنقید کی جیسا کہ کابینہ میں محض 2خاتون ارکان کو شامل کیاگیا۔ خاتون قانون سازوں نے آج یہاں پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے اپنی متعلقہ پارٹیوں کی قیادت اور حکومت پر زور دیا کہ 26رکنی اسمبلی کے تقرر کے دوران خاتون لیڈرس کو زیادہ سے زیادہ ترجیح دی جائے۔ واضح رہے کہ حکومت نے 601 رکنی باڈی میں 26نشستوں ہنوز پر نہیں کی ہیں۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں