نئی دہلی۔
(ایجنسیاں)
صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر اپنے پیغام میں ملک کے سبھی علاقوں کی خواتین کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے ملک کو عظیم قوم بنانے کیلئے خواتین کی بیش قیمت خدمات کیلئے شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے ہر دور میں خواتین نے سیاسی‘ علمی اور روحانیت کے شعبے میں نمایاں عظمتیں حاصل کی ہیں۔ دور قدیم میں بھی ہندوستان میں خواتین کو عوامی زندگی میں مکمل آزادی اور شریک ہونے کے مواقع حاصل تھے۔ انہوں نے کہاکہ سوامی ویویکا نند نے بجا طورپر کہا ہے کہ دنیا کی سبھی قوموں نے خواتین کا احترام کرکے ہی عظمیں حاصل کی ہیں اور جو ملک اپنی خواتین کی عزت نہیں کرتا وہ کبھی بھی عظیم ہونے کا اعزاز حاصل نہیں کرپاتا۔ پرنب مکھرجی نے کہاکہ ہمارے آئین میں بھی جنسی مساوات کو شامل کیا گیا ہے۔ نہ صرف یہ کہ ہمارا آئین خواتین کو مساوی درجہ دیتا ہے بلکہ ریاست اور سرکاروں کو یہ اختیار بھی دیتا ہے کہ خواتین کے حق میں امتیازی اقدامات کرکے انہیں با اختیار بنایاجائے۔ خواتین کو بااختیار بنانے کا عمل نہ صرف جنسی مساوات کی سمت ہماری کوششوں بلکہ قومی تعمیر کے کام میں ان کی حوصلہ مند شرکت کو یقینی بنانے کے تعلق سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ مکرجی نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر کہاکہ آئیے خواتین کی فلاح و سلامتی کیلئے کی جانے کوششوں کو دوگنا کیا جائے۔ خدا کرے کہ یہ تقریبات ہمارے سماج کے ہر فرد کے دل میں خواتین کے تےءں زبردست عزت و احترام پیدا کرسکے۔
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں