(یو این آئی)
چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج صاف صاف الفاظ میں کہا ہے کہ ان کی پارٹی بی جے پی کے ساتھ کبھی بھی اتحاد نہیں کرے گی۔ اس کی وجہہ یہ ہے کہ بی جے پی کی فرقہ وارانہ تاریخ رہی ہے۔ ایک ٹی وی چیانل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ ہرگز بی جے پی سے اتحاد نہیں کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کانگریس پر یہ بھی کہتے ہوئے تنقید کی کہ بی جے پی اور کانگریس میں کوئی فر ق نہیں ہے۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں