(آئی اے این ایس)
برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹین نے اتوار کے دن فون پر بات چیت کی۔ دونوں قائدین نے یوکرین کے بحران کا سفارتی حل نکالنے کی ضرورت پر زوردیا۔ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہاکہ ہمارے یوروپی حلیف اور امریکہ، روس کے ساتھ یوکرین کے بحران کا سفارتی حل نکالنے بات چیت کرنے تیار ہیں۔ یوکرین اور کریمیا کے بحران کو دور کرنے، امریکہ، یوروپی ممالک روس سے بات چیت کرنے تیارہیں۔ ڈاوننگ اسٹریٹ کے ترجمان نے کہاکہ روسی صدر نے بحران سفارتی حل نکالنے مذاکرات سے اتفاق کیا۔ روس نے کہاکہ وہ چاہتا ہے کہ ایک مستحکم یوکرین سب کے مفاد میں رہے۔ وزیراعظم برطانیہ نے روسی صدر سے مطالبہ کیا کہ وہ کشیدگی کم کریں اور رابط گروپ بنانے کی تائید کریں۔ یہ رابطہ گروپ حکومت روس اور یوکرین کے درمیان مصالحتی بات چیت کرے۔ صدر پوٹین نے کہاکہ جہاں تک رابطہ گروپ کی بات ہے وہ اس تجویز پر وزیر خارجہ سرجی لاوروف سے مشاورت کریں گے۔ دونوں قائدین نے یوکرین کو درپیش معاشی چیالنج کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں قائدین نے اتفاق کیا کہ عالمی برادری آئندہ چند ماہ میں یوکرین کو معاشی امداد کے بارے میں قدم اٹھائے گی۔ یوروپی سلامتی تنظیم (او ایس سی ای) اور البانیہ کے مبصرین کو اتوار کے دن کریمیا روانہ کیا گیا۔ یوکرین کے بحران پر عام طورپر تشویش کااظہار کیا جارہا ہے۔ برطانیہ اور روس نے بحران کو سفارتی طریقے سے حل کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں