مشہور عالم خطاط و آرٹسٹ صادقین کے فن پاروں کا آئندہ ماہ نیلام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-11

مشہور عالم خطاط و آرٹسٹ صادقین کے فن پاروں کا آئندہ ماہ نیلام

لندن۔
(پی ٹی آئی)
برصغیر کے مشہور اور عالمی شہرت یافتہ خطاط و مصور، پاکستانی آرٹسٹ صادقین(مرحوم) کے فن پاروں کو نیلام بانہامس آکشن ہال(لندن) میں آئندہ اپریل میں ہوگا۔ (صادقین کو پاکستان کا پکاسو کہا جاتاہے)۔ بتایاجاتاہے کہ صادقین کو بین الاقوامی شہرت اُس وقت ملی جب انہوں نے فرانسیسی نوبل انعما یافتہ ادیب البرٹ کیمس کی کتاب کیلئے تصاویر منقش کیں۔ آکشن ہاوز نے آج اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ بانہامس کے جدید اور عصری جنوی ایشیائی آرٹ سکشن میں صادقین کے فن اہمیت کے حامل ہیں۔ہندوستانی اور اسلامی آرٹ کے شکسن میں صادقین کے فن پاروں کا نیلام آئندہ ماہ 8اپریل کو ہوگا۔ بانہامس میں عصری ایشیائی آرٹ کے ایک ماہر نوارالسلام نے کہاہے کہ گذشتہ برسوں کے دوران صادقین کے شاہکاروں کی قدرو قیمت میں زبردست اضافہ ہواہے۔ 1900 کے دہے کے اوائل میں جب صادیق کی خطاطی اور مصوری کے نمونوں کو نیلامی کیلئے رکا گیا تھا تو یہ نمونے لگ بھگ ایک ہزار پونڈ(فی نمونہ) میں فروخت ہوئے تھے۔

Famous calligrapher and artist Sadequain auctioned next month

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں