مودی اور راج ناتھ کیلئے نشستیں چھوڑنے کا مسئلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-11

مودی اور راج ناتھ کیلئے نشستیں چھوڑنے کا مسئلہ

نئی دہلی۔
(پی ٹی آئی)
ایک ایسے وقت جب کہ نریندر مودی یا راجناتھ سنگھ کیلئے نشستوں کے انتخاب پر بی جے پی میں تنازعہ پیدا ہوا ہے، پارٹی صدر نے آج اس مسئلہ سے لاتعلقی اختیار کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ مرکزی انتخابی کمیٹی ہی قطعی فیصلہ کرے گی۔ سینئر قائدین مرلی منوہر جوشی اور لال جی ٹنڈن ان اطلاعات پر ناراض ہیں کہ انہیں مودی اور راجناتھ سنگھ کیلئے وارانسی اور لکھنو کی سیٹیں چھوڑنی پڑیں گی۔ منوہر جوشی نے کل کہا تھا کہ وہ پابند ڈسپلن سپاہی کی حیثیت سے پارٹی کے فیصلہ کی پابندی کریں گے۔ راجناتھ سنگھ نے آج نامہ نگاروں کو بتایاکہ میں اس بات پر زور دوں گا کہ میرے بارے میں بھی فیصلہ انتخابی کمیٹی ہی کرے ۔ کوئی بھی شخص امیدواروں کے انتخاب کے مسئلہ پر فیصلہ نہیں کرسکتا۔ میں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکوں گا۔ یواین آئی کے بموجب بی جے پی رکن پارلیمنٹ لال جی ٹنڈن نے آج کہاکہ وہ صرف پارٹی کے وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی کیلئے لکھنو نشست کا تخلیہ کریں گے کسی اور کیلئے نہیں۔ انہوں نے ایک ایسے وقت یہ بات کہی ہے جب توقع کی جارہی ہے کہ بی جے پی صدر راجناتھ سنگھ اترپردیش کے دارالحکومت سے مقابلہ کریں گے۔ اس نشست کو بی جے پی کیلئے محفوظ تصور کیا جاتا ہے اور یہ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی مستقل نشست رہی ہے۔ ٹنڈن نے یو این آئی کو بتایاکہ اب تک راجناتھ جی ہوں یا مودی جی نے مجھ سے ربط پیدا نہیں کیا ہے لیکن میں نے کئی مرتبہ کہا ہے کہ اگر مودی جی لکنو سے مقابلہ کرتے ہیں تو میں بخوشی یہ سیٹ ان کیلئے چھوڑ دوں گا لیکن کسی اور کیلئے ایسا نہیں کروں گا۔ میں لکھنو میں پیدا ہوا تھا اور میں نے اپنے دور نوجوانی سے اس حلقہ کی پرورش کی ہے تو میں کس طرح اب اسے چھوڑ سکتاہوں۔ میں اپنی موت تک یہی رہوں گا۔ انہوں نے کہاکہ میں یا تو لکھنو سے مقابلہ کروں گا یا پھر انتخاب لڑوں گا ہی نہیں۔ ٹنڈن کے اس بیان سے پارٹی کیلئے ایک اور مسئلہ پیدا ہوگیا ہے جس نے ڈاکٹر مرلی منوہر جوشی کے ساتھ وارانسی مسئلہ کی یکسوئی کرلینے کا دعویٰ کیا تھا اور مرلی منوہر جوشی نے اپنے موقف میں نرمی لائی تھی۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ پارٹی کے فیصلہ کی تعمیل کریں گے۔ پی ٹی آئی کے بموجب سرکردہ قائدین کو ٹکٹ دینے پر بی جے پی میں اختلافات کی اطلاعات کے دوران لکھنو کے موجودہ رکن پارلیمنٹ لال جی ٹنڈن نے آج کہاکہ وہ پارٹی کے وزارت عظمی امیدوار نریندر مدی کیلئے ہی اپنی نشست چھوڑیں گے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں