صحافی تحقیق اور توثیق پر زیادہ توجہ دیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-11

صحافی تحقیق اور توثیق پر زیادہ توجہ دیں

نئی دہلی۔
(پی ٹی آئی)
صحافیوں کو اسٹوریز پیش کرنے سے قبل مزید تحقیق کرنی چاہئے اور اطلاع کی توثیق کرنی چاہئے۔ وزیر فینانس پی چدمبرم نے آج یہ بات کہی۔ تازہ خبریں شائع کرنے میں آپ کی جلد بازی سے میں سمجھتا ہوں کہ تحقیق متاثر ہوتی ہے۔ میڈیا کو چاہئے کہ تحقیق اور توثیق پر زیادہ توجہ دے۔ انہوں نے یہاں کیرالا یونین آف ورکنگ جرنلسٹس کے زیر اہتمام ایک تقریب میں یہ بات کہی۔ انہوں نے بتایاکہ آج کی دنیا میں صحافت تازہ ترین خبروں کی رپورٹنگ کرنے تک محدود نہیں رہی۔ چدمبرم نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس مسابقتی دنیا میں آج اگر کسی صحافیوں کو ایک اسٹوری ملتی ہے تو وہ اس کو جلد سے جلد منظر عام پر لانے کی کوشش کا خواہاں ہوتاہے، بصورت دیگر کوئی دوسرا یہ اسٹوری حاصل کرلے گا۔ وزیر نے کہاکہ میڈیا پر تحدیدات اچھے نہیں ہوں گے حتی کہ وہ عوام کے وسیع تر مفاد میں ہی ہوں۔ چدمبرم نے یہ بات کہی۔ انہوں نے توثیق کی کہ رپورٹنگ ایک خطرناک پیشہ بن گیا ہے۔ درحقیقت صحافی تصادم کے علاقے میں جاتے ہیں۔ صحافیوں کو زیادہ اسٹوریز میسر ہوتی ہیں جہاں تصادم ہوتاہے۔ عراق، ایران اور شام جیسے مشرقی وسطی کے ممالک میں کام کرنے والے صحافیوں کو زیادہ خطرہ کا سامنا ہوتا ہے۔ آپ کیلئے بھی جنوبی ایشیا تصادم کا ایک زون ہے۔ 2013ء میں کام کرنے والے صحافیوں کے لئے شام زیادہ مہلک مقام رہا ہے جہاں ہر جگہ مہلک تشدد جاری ہے۔ جبکہ عراق اور مصر میں مہلک تشدد کی ایک لہر دیکھی گئی ہے۔ صحافیوں کے تحفظ کی کمیٹی نے دسمبر ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سال 2013ء کے دوران ان علاقوں میں کام کرنے والے کم ازکم70صحافی ہلاک ہوگئے تھے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں