سیاستدانوں کے متوقع مصارف 37,500 کروڑ روپئے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-11

سیاستدانوں کے متوقع مصارف 37,500 کروڑ روپئے

نئی دہلی۔
(یو این آئی)
سنٹر فار میڈیا اسٹیڈیز(سی ایم ایس) نے آج کہا ہے کہ آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات کی مہم کے مقصد سے توقع ہے کہ سیاستداں( بہ اعتبار مجموعی) تقریباً37,500 کروڑ روپئے خرچ کریں گے۔ یہ رقم ، امریکی صدارتی انتخابات کی انتہائی کثیر المصارف مہم کے مقابلہ میں معمولی سی ہے۔ ہندوستان میں انتخابات پر خرچ کی جانے والی رقم سے عام آدمی کو عارضی طورپر کچھ مدد مل سکتی ہے۔ اشتہاری مہموں پر کروڑوں ڈالر خرچ کئے جانے کا امکان ہے جس کا تخمینہ 300بلین روپئے کیا گیا ہے۔ سی ایم ایس کے صدرنشین بھاسکر راؤ نے کہاکہ سیاستداں، اُن ریاستوں پر توجہ مرکوز کررہے ہیں جہاں وہ (سیاستداں) روایتی طورپر مستحکم نہیں ہیں"۔ یہ سیاستداں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں"۔ سی ایم ایس کی اسٹڈی میں بتایا گیا ہے کہ 1980ء کے دہے کے بعد سے ملک کو معاشی کساد بازاری کا سامنا ہے۔ ماہرین معاشیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ جاریہ ماہ ختم ہونے والے مالیاتی سال میں یعنی متواتر دوسرے سال شرح نمو، 5فیصد سے کم رہے گی۔ اسٹڈی میں بتایا گیا ہے کہ 2014ء کی دوسری سہ ماہی میں انتخابات پر کثیر رقومات خرچ کی جائیں گی لیکن یہ عارضی اضافہ خرچ ہوگا۔ 2012ء کے امریکی صدارتی انتخابات میں امیدواروں، پارٹیوں اور حامی گروپوں نے صرف 7بلین ڈالر خرچ کئے تھے جبکہ ان امریکی انتخابات کو دنیا کے انتہائی کثیر المصارف انتخابات سمجھا جاتا ہے۔ گذشتہ انتخابات میں مصارف سے تاجروں، مشتہرین اور میڈیا گروپس کو فائدہ ہوا ہے۔ اشتہارات کی مہم سے لے کر اشیائے صارفین تیار کرنے والی فرموں تک بالواسطہ فائدہ پہنچا۔ موٹر سیکلوں کو تیار کرنے والی فرموں کو بھی فائدہ ہوا۔ ملک کی صنعت تشہیر کو توقع ہے کہ انتخابات کے زمانہ میں 800ملین روپئے کی آمدنی ہوگی۔ یہ بات سبھی جانتے ہیں کہ مہم کے بیشتر حصہ کی تکمیل سیاہ دھن سے کی جاتی ہے۔ مقررہ قواعد کے مطابق امیدواروں کو پارلیمنٹ کی ایک نشست کی انتخابی مہم کیلئے 70لاکھ روپئے خرچ کرنے کی اجازت ہے لیکن کامیابی کیلئے حقیقی مصارف اس سے تقریباً10گنا زیادہ ہوتے ہیں۔

Poll spend expected at Rs 37,500 crore: CMS

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں