ڈی ایم کے کی انتخابی فہرست جاری - الاگری کو ٹکٹ نہیں دیا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-11

ڈی ایم کے کی انتخابی فہرست جاری - الاگری کو ٹکٹ نہیں دیا گیا

چینائی۔
(پی ٹی آئی)
ڈی ایم کے سربراہ ایم کروناندھی نے آج ٹاملناڈو میں 24اپریل کو مقرر لوک سبھا انتخابات کیلئے سابق وزیر ٹیلیکام اور 2Gاسکام کے ملزم اے راجہ کو دوبارہ نامزد کیا جب کہ اپنے لڑکے ایم کے الا گری کو ٹکٹ دینے سے انکار کرتے ہوئے باغیوں کو ایک سخت پیام دیا۔ ایک اور ٹیلیکام وزیر اور 2Gاسکام کے ملزم دیاندھی مارن کو بھی پارٹی صدر نے دوبارہ نامزد کیا۔ راجہ اور مارن کو وہی حلقہ دوبارہ نامزد کئے گئے ہیں جن کی وہ موجودہ لوک سبھا میں نمائندگی کرتے ہیں۔ راجیہ نیلا گری ایس سی اور مارن سنٹرل چینائی سے امیدوار ہوں گے۔ ڈی ایم کے نے یہاں جاری کی گئی 35امیدواروں کی فہرست میں 10موجودہ ارکان پارلیمنٹ کو ٹکٹ دینے سے انکار کردیا ہے اور صرف 8کو دوبارہ ٹکٹ دینے کا اعلان کیا ہے جن میں ٹی آر بالو بھی شامل ہیں۔ ان شنستوں میں پڈو چیری کی واحد نشست بھی شامل ہے۔ کروناندھی نے عجلت میں طلب کردہ پریس کانفرنس میں ایک لسٹ جاری کرتے ہوئے کہاکہ 5نشستیں اس کی اہم حلیف جماعتوں وی سی کے، آئی یو ایم ایل، ایم ایم کے اور پی ڈی کیلئے مختص کی ئی ہیں۔ پارٹی نے نہ صرف مدورائی کے رکن پارلیمنٹ اور جنوبی علاقوں کے مرد آہن الاگری کو ٹکٹ دینے سے انکار کیا ہے بلکہ ان کے حامیوں ڈی نپولین(پیرومبدور)، اور جے کے رتیش(رامنتاپورم) کو بھی ٹکٹ نہیں دیا ہے۔ یادرہے کہ ڈسپلن شکنی پر الاگری کو جنوری میں ڈی ایم کے سے معطل کردیا گیاتھا۔ ٹی آر بالو کو جو سری پیرمبدولوک سبھا حلقہ کی نمائندگی کرتے تھے تھنجاور منتقل کردیاگیا ہے۔ ٹی کے ایس الانگون سمالی چینائی کے بجائے جنوبی چینائی سے مقابلہ کریں گے فی الحال وہ اسی حلقہ کی نمائندگی کررہے ہیں۔ کروناندھی نے نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے راجہ اور مارن کو دوبارہ امیدوار بنانے کی مدافعت کی اور کہاکہ ان کے خلاف الزامات کمزور ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں