دہشت گردی پاکستان کے مستقبل کیلئے تباہ کن - الطاف حسین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-11

دہشت گردی پاکستان کے مستقبل کیلئے تباہ کن - الطاف حسین

لاہور۔
(یو این آئی)
پاکستان کی سیاسی پارٹی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے صدر الطاف حسین نے آگاہ کیا ہے کہ اگر ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں کیا گیا تو یہ مستقبل کیلئے بہت بڑا خطرہ بن جائے گا۔ الطاف حسین نے آج یہاں صوفیائی کرام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم کو دہشت گردی سے لڑنے کیلئے ایک محاذ پر متحد ہونا پڑے گا۔ اگر ہم ایسا نہ کرپائے تو ہمارا مستقبل تباہ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تاریخ کے بہت مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ میں پاکستان کے ہر شخص کو خوش دیکھنا چاہتا ہوں۔ لوگوں کے حالات دیکھ کر میرے آنسو نکل آتے ہیں۔ ان لوگوں کی کونسی شریعت اور کونسا مذہب ہے جو عبادتگاہوں کو دھماکوں سے اڑاتے ہیں۔ نمازیوں پر بم حملے کرنے کی اجازت کونسی شریعت دیتی ہے۔ الطاف حسین نے کہا حالات کو بہتر بنانے کیلئے صحیح فیصلے کرنے ہوں گے ورنہ اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں