لکھنؤ۔
(یو این آئی)
اترپردیش میں جونےئر ڈاکٹرس کی جانب سے زائد از4 روز سے جاری غیر معینہ مدت کی ہڑتال پر تعطل برقرار ہے کیونکہ حکومت اور ڈاکٹر اپنے موقف پر اٹل ہیں۔ چیف منسٹر اکھلیش یادو نے آج ایک بار پھر ڈاکٹروں سے اپنے کام پر رجوع ہونے اور اپنے مریضوں کا علاج کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہاکہ ایک اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دیا جاچکا ہے اور کسی بھی بے قصور کو سزا نہیں دی جائے گی۔ میں ایک بار پھر ڈاکٹروں سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ سی سی ٹی وی ریکارڈنگ دیکھیں اور اس بات کا پتہ لگائیں کہ اس واقعہ میں کون قصوروار ہے۔ بالواسطہ طورپر اپنی پارٹی کے رکن اسمبلی کی تائید کرتے ہوئے جن کا جمعہ کی شب کانپور میں ڈاکٹروں کے ساتھ تصادم ہوگیا تھا جو ہڑتال کا باعث بنا۔ مسٹر یادو نے کل کہا تھا کہ کانپور ڈویژنل کمشنر معاملہ کی تحقیقات کریں گے اور قصوروار کو بخشا نہیں جائے گا۔ اس دوران ریاست بھر میں جمعہ کو کانپور شہر میں لالہ لجپت رائے ہاسپٹل کے 25جونےئر ڈاکٹرس کی گرفتاری کے خلاف بطور احتجاج آج چوتھے دن بھی ریاست بھر میں ہڑتال جاری رہی۔ گورکھپور، آگرہ، ایٹاوہ، الہ آباد، میرٹھ، لکھنؤ اور ریاست کے دیگر حصوں کے جونےئر ڈاکٹرس بھی ہڑتال میں شامل ہوگئے ہیں جو آج بھی جاری رہی۔ دارالحکومت میں چند دواخانوں میں ایمرجنسی خدمات بھی ہڑتال کی وجہہ سے مفلوج ہوکر رہ گئیں۔ اس دوران ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کانپور اور لکھنؤ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہہ سے تاحال زائد از20مریض فوت ہوچکے ہیں۔
Uttar Pradesh doctors stir intensifies, 200 more resign
2014-03-05
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں