اکھلیش یادو کو چاپلوس قائدین سے چوکس رہنے کا مشورہ - ملائم سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-05

اکھلیش یادو کو چاپلوس قائدین سے چوکس رہنے کا مشورہ - ملائم سنگھ

لکھنؤ۔
(یو این آئی)
سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے آج اپنے فرزند و چیف منسٹر اترپردیش اکھلیش یادو کو ان کے اطراف چاپلوسی کرنے والوں سے باخبر کیا اور ریاستی وزراء و ارکان اسمبلی کو انتباہ دیا کہ انہیں حرارت محسوس ہوگی اگر لوک سبھا انتخابات میں پارٹی ہار جائے۔ آپ کے اطراف چاپلوس سیاسی قائدین اور عہدیدار موجود ہیں جو پارٹی کی خراب امیج کے پیچھے ہیں، آپ کو چاہئے کہ فوری ان افراد سے چھٹکارہ پائیں۔ میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ وہ کیا کررہے ہیں۔ انہوں نے چیف منسٹر کی رہائش گاہ میں یہاں برقی اور زرعی محکموں کے زائد از3,929 کروڑ مالیتی پراجکٹس کا سنگ بنیاد رکھنے اور افتتاح کرنے کے بعد چیف منسٹر سے یہ بات کہی۔ تاہم ان کی تقریر کے دوران سماج وادی پارٹی لیڈر نے ان کا نام لئے بغیر سابق سماج وادی لیڈر امر سنگھ کو یاد کیا۔ ایک لیڈر جو پارٹی میں موجود نہیں ہے وہ میرے تعلق سے اچھی طرح جانتا ہے اور میں جو چاہتا ہوں وہ بھی جانتا ہے۔ وہ ایسا شخص تھا جس نے جی وی کے ریڈی کو لایا جن کے سری نگر ہائیڈرو پاور پراجکٹ کا آج افتتاح کیا گیا۔ انہوں نے وزراء اور پارٹی کے ارکان اسمبلی کو بھی انتباہ دیا کہ وہ ایک وزیر کو ہٹادیں گے اور پارٹی انہیں ٹکٹ نہیں دے گی، اگر پارٹی لوک سبھا انتخابات میں ہارجائے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی حکومت کی بہ نسبت بڑی ہے اورایک حکومت اس وقت تک باقی نہیں رہ سکتی اگر پارٹی کمزور ہوجائے ۔ ایس پی صدر نے تقریب میں چیف منسٹر کی اس حد تک تنبیہ کی اور کہاکہ آپ کو چاہئے کہ چاپلوس سیاستدانوں اور عہدیداروں کے تعلق سے چوکس رہیں جو ہمیشہ کہتے ہیں "یس سر،ل۔ آپ جانتے ہیں کہ یہ عہدیدار فائلوں پر بیٹھے ہیں اور موثر طورپر کام نہیں کررہے ہیں۔ فائل کو مسترد کردیں یا اس کو منظوری لیکن اس کو فوری کریں۔ چیف منسٹر اپنے والد کی جانب سے تنبیہ کے دوران مسکراتے رہے۔ واحد ریاستی وزیر شہری ترقی محمد اعظم خان نے جواب دیا کہ وہ ایس پی صدر کی ہدایات پر کام کررہے ہیں۔ آحر میں مسٹر یادو نے چیف منسٹر یا کہا کہ عوام کو پانی، سڑک اور برقی فراہم کریں جو ہر ایک فرد کی بنیادی ضرورت ہے۔ تقریب کے دوران ریاستی وزیر زراعت آنند سنگھ نے اترپردیش کے ساتھ ان کی ریاست کا تقابل کرنے کیلئے چیف منسٹر گجرات نریندر مودی کی مذمت کی۔ وزیر کا بیان پارٹی صدر کی موجودگی میں دیا گیا۔ مسٹر سنگھ نے اترپردیش کی بہ نسبت گجرات کی پسماندگی کے تعلق سے کئی واقعات بیان کئے اور کہاکہ اترپردیش میں زراعت فی ایکڑ24کنٹل ہوتی ہے، گجرات میں صرف19کنٹل ہوتی ہے۔ اس ریاست میں 75فیصد آبپاشی کی سہولت ہے اور گجرات کے پاس صرف 44فیصد سہولت ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں