شاذیہ علمی غازی آباد لوک سبھا نشست کے لیے تیسری خاتون امیدوار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-24

شاذیہ علمی غازی آباد لوک سبھا نشست کے لیے تیسری خاتون امیدوار

غازی آباد میں لوک سبھا انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کی خواہاں(شاذیہ علمی) اپنی ابھرتی پارٹی کی پہلی امیدوار ہیں تاہم شاذیہ علمی تیسری خاتون ہیں جو اس نشست پر پارلیمانی الیکشن لڑ رہی ہیں۔ 1962ء میں کانگریس قائد کملا چودھری کو یہاں عام انتخابات میں کامیابی حالص ہوئی تھی اور انہیں غازی آباد سے پہلی مرتبہ خاتون رکن پارلیدمنٹ کی حیثیت سے کامیابی کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔ چودھری کے بعد دوسری کانگریس قائد ریٹا سنگھ نے 1996ء میں اس حلقہ سے لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ کیا تھا تاہم ان کی ناکامی کے بعد کوئی خاتون امیدوار نے غازی آباد سے لوک سبھا انتخابی مقابلے میں حصہ نہیں لیا تھا جبکہ موجودہ مرحلہ پر اے اے پی نے شاذیہ علمی کو ٹکٹ دیا ہے۔ غازی آباد میں رائے دہندوں کی تعداد 228650 ہے جن میں خواتین کی تعداد 877367 یعنی 40فیصد ہے جہاں 10اپریل کو انتخابات منعقد ہورہے ہیں۔ ضلع غازی آباد کے 5اسمبلی حلقوں میں کوئی بھی خاتون نمائندگی نہیں کرتی ہیں۔2014ء لوک سبھا انتخابات میں واحد خاتون شاذیہ علمی کے علاوہ اس میدان میں بی جے پی کے وی کے سنگھ، کانگریس کے راج ببر، بی ایس پی کے موکل اپادھیائے اور ایس پی کے سدھان راوت شامل ہیں۔

Shazia Ilmi only 3rd ever woman candidate for Ghaziabad LS seat

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں