Russia regrets U.N. resolution on Ukraine
روس کی وزارت خارجہ نے آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منظور کردہ یوکرین سے متعلق قراردارد کو غیر مفید بتاتے ہوئے کہا کہ اس ملک کی صورت حال کو پرامن بنانے میں تعاون دینے کے لئے عالمی برادری کو آگے آنا چاہئے ۔ اقوام متحدہ کی 193 رکنی جنرل اسمبلی نے کل ایک قرارداد کو منظور کرتے ہوئے کریمیا تھایا کے عوامی ریفرنڈم کو غیر قانونی بتایا تھا۔ جس کے نتیجہ میں یوکرین کے اس جزیر نما خطہ روسی فیڈریشن میں ضم کر لیا گیا ۔ اس قرارداد کے حق میں 100 اور مخالفت میں 11 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 58 ممالک نے اس ووٹنگ سے خود کو الگ رکھا۔ اس قرارداد میں کہا گیا کہ کریمیا کے تعلق سے 16 مارچ کو ہوئی عوامی رائے شماری کا کوئی جواز نہیں ہے۔ اسے جمہوریہ کریمیا یا سیو ستپو لیائی شہر کی حیثیت کو بدلنے کی بنیاد نہیں بنایا جاسکتا۔ قرارداد میں تمام ملکوں سے اپیل کی گئی کہ وہ یوکرین کی وحدت ، علاقائی سالمیت اور اس کی سرحدو ں کو دھمکی ، قوت یا کسی غیر قانونی ڈھنگ سے بدلنے کی کسیبھی کوشش سے خود الگ رکھیں ۔ روس کی وزرت خارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد سے کریمیا کے سیاسی بحران کو حل کرنے کی کوشش کو زک پہنچے گی اور اس سے صورتحال میں مزید بگاڑ پیدا ہوگا ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں