لاہور میں خاتون ٹریفک وارڈنس کی موٹر سائیکلوں پر گشت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-29

لاہور میں خاتون ٹریفک وارڈنس کی موٹر سائیکلوں پر گشت

Women-traffic-wardens-patrol-Lahore-roads-bikes
پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں وزنی موٹر سائیکلوں پر سوار خاتون ٹریفک وارڈنس مصروف سڑکوں پر گشت لگائیں گی۔ ایک سکھ نے انہیں تربیت دی تھی۔ 7 وارڈنس پر مشتمل پہلے بیاچ نے تربیت کی تکمیل کے بعد آج باضابطہ گشت شروع کر دی ۔ خاتون ہیلمیٹ اور دھوپ کے چشمے پہن کر ہارلی ڈیوڈسن سے مشابہ گاڑیوں پر سوار خاتون وارڈنس سڑکوں پر گشت لگائیں گی۔ اٹلس ہانڈا کے ماہرین اور سکھ ٹریفک وارڈن گلاب سنگھ نے انھیں 250CC کی موٹر سائیکلیں چلا نے کی تربیت دی ۔ لاہور ٹریفک پولس کے ترجمان علی نواز نے کہا کہ سڑکوں پر خاتون وارڈنس کی تعیناتی سے عوام کو پیغام ملے گا کہ خواتین بھی ایسی ملازمت کر سکتی ہیں جسے روایتی طور پر صرف مردوں کے لئے موزوں تصور کیا جاتا ہے ۔ 9 خاتون وارڈن پر مشتمل دوسرا بیاچ آئندہ 2 ماہ میں سڑکوں پر گشت لگائے گا۔

Women traffic wardens to patrol Lahore roads on bikes

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں