پاکستان میں طلاق کے رجحان میں اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-05

پاکستان میں طلاق کے رجحان میں اضافہ

کراچی۔
(یو این آئی)
پاکستان میں شرح طلاق میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ جس کیلئے مالی مصائب کو خصوصی طورپر ذمہ دار ٹھہرایا جارہا ہے۔ یہ واقعہ ایسے حالات میں رونما ہورہا ہے جبکہ پاکستانی طالبان ملک میں شریعت کی سختی سے نفاذ کے درپے ہیں۔ میڈیا اطلاع کے مطابق زبردستی شادی، بے وفائی، مشترکہ خاندانی نظام، غلط فہمیوں ، عدم اعتماد، مالی ومعاشی دباؤ اور بے روزگاری یں اضافہ کو شادیوں کی تحلیل کے اسباب میں شامل کیا جارہا ہے۔ ملازمت پیشہ خواتین، جن کا مالی موقف مستحکم ہے، شادی کے بندھن کو ٹوٹنے سے بچانے کوشاں نظر نہیں آتیں کیونکہ انہیں والدین کی بھی بھرپور حمایت اور تائید حاصل رہتی ہے۔ طلاق، جس کے تصور سے ہی افراد پر کپکپی طاری ہوجاتی تھی اب پاکستانی معاشرہ میں عام ہوتا جارہا ہے۔ تازہ ترین رجحان سے واقف وکلاء نے بتایاکہ 20اور 30سال سے زیادہ عمر کے شادی شدہ جوڑوں کو اب طلاق دینے یا حاصل کرنے میں عار بالکل محسوس نہیں ہوتا اور وہ بلا جھجھک وکلاء یا قاضیوں سے اس کیلئے رجوع ہوتے ہیں۔ دی نیشن نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ صرف لاہور کے فیملی کورٹ میں روزانہ 150 خواتین طلاق کی درخواست پیش کرتی ہیں۔ گذشتہ 2ماہ کے دوران خاندانی عدالتوں میں 2300 خواتین طلاق کی درخوستیں پیش کیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں