نیویارک۔
(رائٹر)
ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے ایک مرتبہ پھر دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں پہلا مقام حاصل کرلیا ۔ انہیں یہ مقام مالیاتی جریدے فوربز کی دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست میں دیاگیا۔ فوربز کے اندوزوں کے مطابق اس سال امریکہ سے تعلق رکھنے والے بل گیٹس کی دولت اور اثاثوں کی مالیت 76ارب ڈالر ہوگئی ہے جو گذشتہ سال 67 ارب ڈالر تھی۔ امریکی جریدے کے مطابق گذشتہ 20 برسوں میں 15 برس بل گیٹس دنیا کے سب سے امیر آدمی رہے ہیں۔ اس سال انہوں نے میکسیکو کے ٹیلی کام سیکٹر کے صنعت کار کارلوس سلم کی جگہ لی جو اس فہرست میں اب دسورے نمبر پر ہیں۔ فوربز کے مطابق اس وقت دنیا میں 1,645 ارب پتی ہیں جو خود ایک ریکارڈ ہے اور سال کی فہرست میں 20امیر ترین افراد میں وہی لوگ شامل ہوسکے ہیں جن کے اثاثے31ارب ڈالر یا اس سے زائد ہیں جبکہ گذشتہ سال اس سلسلہ میں 23 ارب ڈالر کے اثاثے کافی تھے۔ سب سے زیادہ دولت کمانے کے معاملہ میں سب سے آگے فیس بک کے بانی مارک زکر برگ رہے جن کے اثاثوں کی مالیت گذشتہ سال سے تقریباً دُگنی ہوکر 28 ارب 50کروڑ ڈالر ہوگئی ہے۔ فیس بک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شیرل سینڈبرگ بھ اس فہرست میں پہلی بار شامل ہوئے ہیں۔ ان کے علاوہ واٹس اپ کے بانی جین کام اور برائن ایکٹن کا نام بھی ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل ہے۔ یہ دونوں بالترتیب 202 اور 551 ویں مقام پر ہیں۔ ارب پتی یورپ کے ہیں جبکہ ایشیاء سے 444 ارب پتیوں کو اس فہرست میں جگہ دی گئی ہے۔ فوربز کی اس فہرست میں 50امیر ترین افراد میں واحد ہندوستانی مکیش امبانی ہیں جو 18ارب کروڑ ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ اس فہرست میں 40ویں مقام پر ہیں۔
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں