اسلام آباد۔
(آئی اے این ایس)
پاکستانی وزیراعظم نواز شریف آج شام، قیام امن سے متعلق تحریک طالبان کے ساتھ بات چیت کرنے والی سرکاری کمیٹی کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ اجلاس کا انعقاد پرائم منسٹرس ہاوز میں ہوگا جس کے دوران فریقین کی جانب سے لڑائی بندی کے اعلان کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔ توقع ہے کہ وزیراعظم، کمیٹی کو بات چیت میں پیشرفت اور پیش قدمی کے لائحہ عمل سے متعلق ہدایات دیں گے۔ اجلاس میں سرکاری کمیٹی کے چاروں ارکان عرفان صدیقی، رحیم اﷲ یوسف زئی، رستم شاہ محمد اور میجر عامر شریک ہوں گے۔ ڈان آن لائن نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ اسلام آباد کی ایک عدالت میں بم دھماکہ کے بعد اجلاس کا فیصلہ ہوا۔ ٹی ٹی پی نے پیر کے حملہ سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا جس کے چند گھنٹوں بعد ہی ایک کم معروف پارٹی احرار الہند نے دھماکہ کی ذمہ داری قبول کرلی جس میں 11افراد جاں بحق ہوئے۔ پارٹی نے سرکاری کمیٹی کے ساتھ بات چیت پر رضامندی کے بعد ہی ٹی پی سے ناطہ توڑ لیا۔ وزیراعظم، سرکاری کمیٹی کے ساتھ بات چیت کے بعد فوری سربراہ جنرل راحیل شریف اور اعلیٰ سکیورٹی معاونین کے علاوہ فوجی عہدیداروں کے ساتھ مذاکرات عمل پر تبادلہ خیال کریں گے۔
2014-03-05
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں