پون کلیان کی نئی پارٹی کا آج باقاعدہ اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-14

پون کلیان کی نئی پارٹی کا آج باقاعدہ اعلان

pawan-kalyan
حیدرآباد۔
(پی ٹی آئی)
مرکزی وزیر کے چرنجیوی کے برادر کلیان کمار جو کہ پون کلیان کے نام سے شہرت رکھتے ہیں نے کل اپنی نئی سیاسی پارٹی کے آغاز کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔ ان کی نئی پارٹی کا نام "جن سینا"یا "پیوپلز آرمی" ہوگا۔ پون کلیان کے ایک قریبی رفیق کے بموجب اس نئی پارٹی کا لوگو ایک ستارہ ہوگا۔ پون کلیان جنہوں نے کئی بلاک باسٹر تلگو فلموں میں اداکاری کی اور اپنا ایک منفرد مقام بنالیا۔ وہ کل شام میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے اپنی نئی سیاسی پارٹی کا نام، نشان اور دیگر تفصیلات پیش کریں گے۔ اس سلسلہ میں اب تک ہی دعوت نامے ان کے فیان کلبس(شائقین) کو روانہ کردئیے گئے ہیں جبکہ مختلف شہروں اور آندھراپردیش کے ٹاونس میں افتتاحی تقریب کی لائیو ٹیلی کاسٹ کے انتظامات بھی مکمل کرلئے گئے ہیں۔ یہ بھی افواہ گشت کررہی ہے کہ پون ساحلی آندھرا کے حلقہ کاکیناڈا کے لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ کریں گے جہاں سے مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل ایم ایم پلم راجو نمائندگی کرتے ہیں۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ پون کلیان ملکا جگری(حیدرآباد) سے بھی مقابلہ کریں جس کی نمائندگی لوک سبھا میں مرکزی وزیر سروے ستیہ نارائنا کرتے ہیں۔ سال 2000 میں جب چرنجیوی نے اپنی پرجا راجیم پارٹی قائم کی تو پون کو نوجوانوں کی ونگ یووا رجیم کا سربراہ بنایا گیا تھا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان دونوں بھائیوں میں اس وقت اختلافات پیدا ہوگئے جبکہ چرنجیوی نے اپنی پارٹی پرجا راجیم کو کانگریس میں ضم کردیا تھا جس کی پون نے بھرپور مخالفت کی تھی تاہم گذشتہ چند برسوں کے دوران پون نے صرف اپنی فلموں پر توجہ دی۔ ان کی حالیہ جو فلمیں ہٹ ہوئی ہے ان میں گبر سنگھ(دبنگ کا ری میک) کامیاب فلم رہی ہے۔ دریں اثنا پون کلیان فیان کلبس کو ارسال کردہ پارٹی کے مکتوب کے بموجب جن سینا کا لوگو ایک ستارہ ہوگا جس کا بیاک گراونڈ سفید ہے جو کہ امن و استحکام کی علامت بتایا گیا ہے۔ جبکہ لوگو کا سرخ رنگ انقلاب کا مظہر ہوگا۔ مرکزی وزیر چرنجیوی اور ان کے بھائی ناگا بابو پون کلیان کی جانب سے نئی پارٹی کے قیام کے سخت مخالف ہیں۔

Pawan Kalyan to Announce New Party on Friday

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں