پانڈین کی ضمانت - دیگر ملزم پولیس عہدیداروں کے لیے امید کی کرن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-31

پانڈین کی ضمانت - دیگر ملزم پولیس عہدیداروں کے لیے امید کی کرن

سہراب الدین شیخ اور تلسی رام پرجا پتی فرضی انکاونٹر کیس میں معطل آئی پی ایس عہدیدار آج کمار پانڈین کو سپریم کورٹ کی جانب سے ضمانت دئیے جانیکے بعد فرضی انکاونٹر مقدمات کا سامنا کرنے والے تقریباً 21سینئر اور جونیر پولیس عہدیداروں کو ضمانت ملنے کی امید نظر آنے لگی ہے۔ سپریم کورٹ نے سہراب الدین فرضی انکاونٹر کے اصل ملزمین پانڈین اور پولیس انسپکٹر بالا کرشنا چوبے کو گذشتہ دنوں مشروط ضمانت دے دی۔ عدالت عظمی نے انہیں ایک لاکھ روپئے کا شخصی مچلہ داخل کرنے کی ہدایت دی۔ پانڈین اور چوبے 7 سال بعد جیل سے باہر آئے لیکن انہیں عدالت کی شرط کے مطابق ممبئی میں رہنا ہوگا۔ گجرات پولیس کے تقریباً 10 سینئر عہدیدار اور گجرات و راجستھان پولیس کے 10کانسٹبلس اس وقت سہراب فرضی انکاونٹر کیس میں جیل میں محروس ہیں۔ بعض پولیس عہدیدار سہراب ، تلسی رام پرجا پتی، بھاؤ نگر کے نوجوان صادق جمال، ممبئی کی عشرت جہاں اور اس کے دیگر تین ساتھیوں کے بشمول کئی فرضی انکاونٹر میں ملوث ہیں۔ یہ تمام فرضی انکاونٹرس 2003 اور 2006 کے درمیان رونما ہوئے۔ ہر انکاونٹر کے بعد گجرات پولیس نے دعویٰ کیا کہ دہشت گرد چیف منسٹر نریندر مودی کوہ لاک کرنے کا منصوبہ رکھتے تھے۔ سہراب الدین کیس میں گجرات کے سابق مملکتی وزیر داخلہ امیت شاہ کو بھی گرفتار کیا گیاتھا لیکن سپریم کورٹ نے بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کردیا۔ دیگر پولیس عہدیدار این کے امین، این وی چوہان، وی اے راتھوڑ اور اجئے پارمر اور سنت رام شرما بھی ضمانت پر رہا ہیں۔

Pandian's bail gives others hope

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں