نقوی مجھ پر لگائے الزامات ثابت کریں - صابر علی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-31

نقوی مجھ پر لگائے الزامات ثابت کریں - صابر علی

جنتادل (یو) سے خارج قائد صابر علی نے آج مختار عباس نقوی پر تنقید میں شدت پیدا کرتے ہوئے بی جے پی قائد کو چیلنج کیا کہ وہ اپنے ان الزامات کو ثابت کریں کہ جس میں انہوں نے یہ کہا تھا کہ انڈین مجاہدین کے معاون بانی ےٰسین بھٹکل کے ساتھ ان کے روابط ہیں۔ بصورت دیگر وہ معذرت خواہی کریں۔ انہوں نے بتایاکہ وہ نقوی کی قیام گاہ جانے کیلئے تیار ہیں یا نقوی خود ان سے رجوع ہوسکتے ہیں اور بات چیت کے ساتھ ثبوت فراہم کرسکتے ہیں اگر ان کا موقف درست ہوتو میں پھانسی پر چڑھنے کیلئے تیارہوں۔ انہوں نے بتایاکہ ہوسکتا ہے کہ نقوی نے صابر علی کو پارٹی میں اپنے موقف کیلئے خطرہ سمجھا ہو۔ آر ایس ایس اور پارٹی کے داخلی گوشوں کی جانب سے شدید مخالفت کے باوجود ان کی شمولیت کے اندرون 24 گھنٹے بی جے پی نے ان کی رکنیت منسوخ کردی تھی اس کے ایک دن کے بعد انہوں نے پریس کانفرنس کو مخاطب کیا۔ نقوی نے صابر علی کو "دہشت گرد ےٰسین بھٹکل" کا دوست قرار دیتے ہوئے پارٹی میں ان کی شمولیت کی پرزور مخالفت کرتے ہوئے اسے غلطی قرار دیا اوراس بات پر زوردیا کہ اس غلطی کی اصلاح کی جائے۔ علی نے بتایاکہ ان کے خلاف جو الزامات عائد کئے گئے ہیں وہ قطعی بے بنیاد ہیں۔ خود وہ اور ان کا خاندان اس سے متاثر ہوا ہے۔ لہذا نقوی کو چاہئے کہ وہ معذرت خواہی کریں یا الزامات ثابت کردیں۔ صابر علی کی اہلیہ بھی پریس کانفرنس میں موجود تھیں۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر بی جے پی قائد( نقوی) معذرت خواہی نہ کریں گے تو ان کی قیامگاہ کے روبرو دھرنا دیں گی۔ صابر علی کی اہلیہ نے بتایاکہ وہ اندرون 24گھنٹے نقوی سے معذرتی مکتوب کی خواہاں ہیں جس میں ان کے بیان کی وجوہات کا اظہار کیا جاتا ہو۔ بصورت دیگر انہیں اپنے الزامات کے بارے میں ثبوت دینا ہوگا۔ 24 گھنٹوں کے بعد اگر وہ اس اقدام سے قاصر رہے تو میں ان کی قیامگاہ کے روبرو دھرنا دوں گی۔ انہوں نے بتایاکہ سچائی کیلئے اگر وہ شہادت پائیں تو وہ نقوی کی قیامگاہ پر شہید ہوجائیں گی۔ صابر علی نے کل نقوی کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کرنے کی دھمکی دی تھی۔ انہوں نے آج بتایاکہ 56گھنٹے قبل انہوں نے نقوی کو چیلنج کیا تھا کہ وہ اپنے الزامات کا ثبوت دیں یا اس پر مباحث کریں، لیکن اس کا جواب ندارد ہے۔ انہوں نے بتایاکہ نوٹس تیار کرلی گئی ہے اور وکیل کے ذریعہ نقوی کو نوٹس دی جائے گی۔ میں نے انہیں چیلنج کیا ہے اور آج بھی یہی کہوں گی۔

Naqvi should prove allegations or apologise: Sabir Ali

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں