بنگال اور ین-نان کے تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے پر زور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-31

بنگال اور ین-نان کے تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے پر زور

WB-Yunnan-Economic-Engagement
بنگال اور چینی صوبے ین۔نان [Yunnan] کے درمیان تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی چین اور ہندوستان کے موجودہ نیٹ ورک کو اور زیادہ تیار کرنا ہوگا۔ انڈین چیمبر س آف کامرس( آئی سی سی) کی طرف سے منعقد بزنس سمینار میں ین۔نان کے گورنر ایچ ای لی جیہینگ [H.E. Li Jiheng] نے یہ باتیں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی تعلقات میں بہتری آنے سے "کولکاتا 2 کنمنگ [Kolkata 2 Kunming]" فورم کے سیٹ اپ کے قیام میں مدد ملے گی اور اس کے ساتھ ہی سیاحت محکمہ کو بھی کافی فائدہ ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ کوششیں کئے جانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ وہیں پروگرام میں موجود آئی سی سی کے صدر شریووردھن گوئنکا [Shrivardhan Goenka] نے کہاکہ بنگال کے ساتھ ین۔نان کے کاروبار کو بڑھانے میں آئی سی سی مکمل طورپر تعاون کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ سال 2012-13 میں باہمی تجارت کے اعداد و شمار کافی تسلی بخش رہا ہے۔ آنے والے برسوں میں اس میں اور اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہاکہ ین۔نان چین کا گیٹ وے ہے اور جغرافیائی نقطہ نظر سے یہ مغربی بنگال کے بھی کافی قریب ہے۔ یہ حالات کاروبار کو اور بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

Business seminar on West Bengal - Yunnan Economic Engagement, Governor of China's Yunnan state hails economic ties with Kolkata

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں