پاکستان - بچپن کی شادی سے پاک علاقے قائم کرنے کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-31

پاکستان - بچپن کی شادی سے پاک علاقے قائم کرنے کا منصوبہ

پاکستان میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں بچوں اور بچیوں کو اسکول روانہ کرنے کی مہم کے دوران، کمسنی کی شادی سے پاک علاقے قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عالمی تعلیمی پر اقوام متحدہ کے خصوصی سفیر اور برطانیہ کے سابق وزیراعظم گورڈن براؤن نے بتایاکہ لڑکیوں اور خصوص طورپر کمسن لڑکیوں کو زبردستی شادی پر مجبور نہیں کیا جاستکا اور عصر جدید میں یہ قابل قبول بھی نہیں ۔ لڑکیوں کو زبردستی شادی پر مجبور کرکے ہم انہیں نہ صرف تعلیم بلکہ انہیں لڑکپن سے بھی محروم کردیتے ہیں۔ دورہ اسلام آباد کے دوران انہوں نے بتایاکہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی بچوں کو تعلیم کی جانب راغب کرنے کیلئے اقوام متحدہ 10ملین ڈالر اور یوروپی یونین 100یوروز پر مشتمل فنڈ فراہم کررہا ہے۔ گورڈن براؤن نے کہاکہ ہم ایک ایسی مہم چلانے والے ہیں جس کا مقصد لڑکیوں کو ان کے حقوق سے آگاہ کرناہے۔ اس کے علاوہ ٹیچرس اور طالبات کو ایک ساتھ ایک ایسے پلیٹ فارم پر لانے کوشاں ہیں جہاں وہ مشترکہ کوششوں سے خودہی اس کے خلاف بیک آواز کہیں کہ زبردستی کمسنی کی شادی ہرگز قابل قبول نہیں۔ اسی خیال سے ہم پاکستان میں پائلٹ پراجکت شروع کرنے جارہے ہیں جس کے تحت ایک مخصوص علاقہ کو میریج فری زون بنایاجائے گا جو درحقیقت کمسنی کی شادی سے پاک علاقہ ہوگا۔ انہوں نے بتایاکہ اس اسکیم پر عمل آوری اور اسے کامیاب بنانے کیلئے فنڈ فراہم کئے جائیں گے۔ سابق لیبر پارٹی لیڈر کے مطابق پاکستان سے دور دیگر ممالک میں فری میریج زونس قائم ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ پاکستان میں ایسے گروپس سرگرم ہیں جو الدین کو اپنی کمسن بچیوں کو فروخت کرکے شاد پر مجبور کرتے ہیں تاہم یہ قابل قبول نہیں۔ ہر بچہ کو اسکول کے دروازے پار کرانے سے متعلق ہم نے ایک عالمی معاہدہ طے کر رکھا ہے جس کی تکمیل کی تاریخ دمسبر 2015 مقرر کی گئی ہے۔

Pakistan to Create “Child-Marriage Free Zones”

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں