عوام قانونی لحاظ سے مقررہ حد تک رقم قبضہ میں رکھ سکتے ہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-10

عوام قانونی لحاظ سے مقررہ حد تک رقم قبضہ میں رکھ سکتے ہیں

نئی دہلی۔
(پی ٹی آئی)
لوک سبھا کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے سکیورٹی اور انسداد کالا دھن اقدامات کے پس منظر عوام کو قانونی طورپر نقد رقم اپنے قبضے میں رکھنے کیخلاف کوئی تحدیدعائد نہیں کی جائے گی تاکہ نگران کار اسکواڈس کو اس بات کے اختیارات حاصل رہیں گے کہ وہ نقد رقم کی کسی بھی مشتبہ منتقلی کو اپنی گرفت میں لے لیں۔ الیکشن کمیشن نے پانچ مارچ کے انتخابات کے نظام الاوقات کے اعلان کے فوری بعد فلائنگ اسکواڈس اور مبصرین تصرف کی ٹیم کو تعینات کیا ہے جبکہ عوام کو اپنے قبضہ میں نقد رقم رکھنے کے اقدام پر کوئی تحدید عائد نہیں کی گئی ہے۔ تاہم اس کے ساتھ یہ شرط بھی عائد کی گئی ہے کہ نگران کار اسکواڈ کسی بھی قسم کی مشتبہ نقد رقم منتقلی کو گرفت میں لیتے ہوئے اس کی جانچ پڑتال کریں۔ کمیشن نے انتخابات کے دوران کالے دھن اور غیر قانونی رقمی طاقت کی روک تھام کے سلسلہ میں تمام ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کے چیف الکٹورل آفیسر(سی ای اوز) کیلئے متعدد اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ تاہم حقیقی عوامی شکایت کو ممکنہ حد تک دور کرنے کیلئے نقد رقم منتقلی یا اسے قبضہ میں رکھنے کی کارروائی پر کسی قسم کی تحدید کی صراحت نہیں کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن جس نے چند سال قبل کالے دھن واقعات سے نمٹنے کے واحد مقصد کے ساتھ اپنے ادارے میں خصوصی الیکشن ایکسپنڈیچر مانٹیرنگ (انتخابی اخراجات کی نگرانی) سیل کو متعارف کیا ہے اس نے محکمہ انکم ٹیکس اور دیگر ریونیویوانٹیجنس ایجنںیوں کا تعادن حاصل کیا ہے تا کہ اس لعنت کی روک تھام کیلئے اہم معلومات فراہم ہوسکیں۔کمیشن نے بتایا کہ موجودں مرحلہ پر انتخابات کے دوران نقدرقم اسکواڈس اس کی جانچ پڑتال کرسکیں گے اور افراد یا ادارے جن کے قبضے میں یارقم موجود ہوانہیں اس سلسلہ میں دستاویزات فراہم کرنی چاہیے۔ الیکشن کمیشن کی کا لے دھن سے نمنٹنے کی سرگرمیوں میں شامل ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ دس لاکھ سے متجاوز نقدرقم کی اطلاع اسکواڈس،انکم ٹیکس محکمہ کو دیں گے تا کہ وہ اپنے طور پر کارروائی کرسکے۔ الیکشن کمیشن کاروباری معاملتوں وشادی جیسے سماجی تقاریب کے دوران خطیر رقومات قبضے میں رکھنے کی پاداش میں مبینہ ہراسانی کے خلاف عوامی گروپس اور تجارتی تنظیموں نے متعدد نمائندگیاں کی جس پر الیکشن کمیشن نے نقد رقمی حمل و نقل کی معیارات اور اس ضمن میں ہدایات میں نرمی پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کے کھاتوں کے آڈیٹرس (حسابات کی تنقیح کرنے والے) کی کل میٹنگ طلب کی ہے تاکہ کالے دھن کے استعمال کے سدباب کی کوششوں کے حصے کے طورپر لوک سبھا انتخابات کے بعد شفافیت پر مبنی رہنمایانہ خطوط قواعد اور مالیاتی تحتہ جات کے ادخال پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔ الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کیلئے رپورٹنگ فارمٹ کی تیاری کیلئے انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) کا تعاون حاصل کیا ہے جبکہ بحیثیت مجموعی میٹنگ مجموعی میٹنگ میں30 چارٹرڈ اکاونٹنس کی شرکت متوقع ہے جس کے دوران انتخابی پیانل کے کے متعارف کردہ دیگر متعدد اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ نظر ثانی شدہ شفافیت رہنمایانہ خطوط کے ذریعہ الیکشن کمیشن کو اس بات کا اختیار دیا گیا ہے کہ وہ سیاسی جماعتوں سے 30 اکتوبر تک حسابات کی تنقیح کے تکمیلی کھاتے حاصل کرے۔ 16مئی تک لوک سبھا انتخابی نتائج کا 7 اپریل سے شروع ہونے والے 9مرحلہ واری انتخابات کے بعد اعلان کردیاجائے گا۔ توقع ہے کہ الیکشن کمیشن کو بروقت رپورٹس موصول ہوجائیں گے۔ میٹنگ کے دوران توقع ہے کہ کمیشن آڈیٹرس کو اس سلسلہ میں اپنے وضع کردہ رہنمایانہ خطوط کی دیانتداری کے ساتھ عمل آوری سے واقف کروائے گا اور شفافیت پر مبنی رہنمایانہ خطوط کو فروغ دینے کی تجاویز بھی فراہم کرے گا جن کا اس ماہ کے اواخر تک اعلان کردیاجائے گا۔ ملک کی چارٹرڈ اکاوئنٹ سرکردہ تنظیم آئی سی اے آئی نے ملک کی مختلف ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے دوران سیاسی جماعتوں کیلئے حساب دانی معیارات وضع کرنے میں الیکشن کمیشن کی معاونت کی تھی۔ ایک روزہ طویل تبادلہ خیال کے دوران انتخابی پیانل انتخابات میں غیر قانونی رقومات کے استعمال کی روک تھام اور تمام فریقین کیلئے اور پارٹیوں کے مسایانہ کامیابی مواقع فراہم کرنے کی متعدد اقدامات پر انکم ٹیکس محکمہ کے آڈیٹرس اور سرکاری عہدیداروں کو واقف کروائے گا۔ موجودہ مرحلے پر الیکشن کمیشن نے ایک اہم نقطہ پر تبادلہ خیال کیاہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جو پارٹیاں انتخابی اخراجات کیلئے رقم فراہم کرنا چاہیں انہیں مقررہ حد سے زیادہ رقم فراہم نہیں کرنی ہوگی جبکہ یہ کارروائی بشکل نقد رقم نہیں بلکہ صرف "کراسڈ اکاونٹ پے ای چیک، ڈرافٹ یا بینک کھاتہ منتقلی" کے ذریعہ عمل یں لانی ہوگی۔

No ceiling on carrying legitimate cash by public: EC

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں