بحریہ کے جہاز میں سلنڈر دھماکہ - کمانڈر ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-08

بحریہ کے جہاز میں سلنڈر دھماکہ - کمانڈر ہلاک

ممبئی۔
(یو این آئی)
ممبئی کے جنگاوں ڈاک یارڈ میں آج ایک بحری جہاز میں سلنڈر دھماکہ ہوا۔ ایک عہدیدار ہلاک ہوگیا۔ ابھی جہاز کو بحریہ میں کارکرد نہیں کیا گیا تھا اور ٹسٹ کئے جارہے تھے۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ کولکتہ کلاس کے تباہ کن جہاز میں کاربن ڈائی آکسائیڈ سے بھرے ہوئے ایک سلنڈر کے اوپری والوو پھٹ پڑنے سے کمانڈر کے درجہ کا عہدیدار ہلاک ہوگیا۔ یہ حادثہ آ ج دوپہر لگ بھگ ایک بجے پیش آیا۔ دھماکہ کے ساتھ ہی عہدیدار کے سینہ پر ضرب لگی اور وہ وہیں ڈ ھیر ہوگیا۔ عہدیدار یہ بھی تحقیقات کررہے ہیں کہ آیایہ دھماکہ تباہ کن جہاز کے انجن روم میں نصب آتش فرو سسٹم کی امکانی ناقص کارکردگی کے سبب ہوا؟ جہاز ’’ آئی این ایس کولکتہ‘‘ کو جس کو سرکاری طورپر یارڈ 701 کہا جاتا ہے‘ ہندوستان کا انتہائی عصری تباہ کن جہاز ہے۔ چند ہفتوں میں اس کو بحریہ میں شامل کیا جانے والا (کمیشن کیا جانے والا) تھا اور اب اس کے تجربات کئے جارہے تھے۔ گذشتہ ہفتہ کے اوائل میں آوائل میں آبدوز ’’ آئی این ایس سندھورتنا‘‘ میں آ گ لگنے سے بحریہ کے 2عہدیدار ہلاک ہوگئے تھے یعنی9 دن کے عرصہ میں آج کا حادثہ‘ دوسرا حادثہ ہے۔ سال گذشتہ ’’ آئی این ایس سندھو رکشک‘‘ میں دھماکوں کے بعد بحریہ کے 18ارکان عملہ ہلاک ہوگئے تھے۔ دھماکوں کے وقت یہ جہاز کے بحریہ کے ڈاک یارڈ میں تھا۔ پی ٹی آئی کے بموجب ممبئی کی مجگاوں ڈاک لمیٹیڈ (گودی) میں ہندوستانی بحریہ کے جہاز میں گیس لیکیج کے سبب ایک کمانڈر ہلاک اور بعض دیگر ارکان عملہ علیل ہوگئے جنہیں ہسپتال میں شریک کرادیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جہاز کومجگاوں ڈاک میں تیار کیا جارہا تھا۔ مشنری تجربات کے دوران کاربن ڈائی آئی آکسائےِڈ یونٹ کی کارکردگی میں خرابی پیدا ہوگئی جس سے گیس لیکے کی نوبت آگئی۔

Naval Commander Killed in Leak Aboard INS Kolkata

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں