نئی دہلی
پی۔ٹی۔آئی
اتر پردیش میں زیر تعلیم کم و بیش 60 کشمیری طلبا کو مدعو کرنے کے ، پاکستان کے اقدام پر ہندوستان نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان دیگر ممالک کے معاملات میں مداخلت نہ کرے۔ یہاں یہ تذکرہ بےجا نہ ہوگا کہ طلبا پر بغاوت کے الزامات عائد کیے گئے تھے اور بعد میں اس کیس سے دستبرداری اختیار کر لی گئی تھی۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے آج کہا کہ "وہ (پاکستان) دیگر ممالک کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرنے سے پہلے خود اپنے مسائل پر نظر ڈال لے"۔ بتایا جاتا ہے کہ طلبا نے ایشیا کپ کرکٹ مقابلے میں ہندوستان کے بالمقابل پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر جشن منایا تھا۔
اس حرکت پر ان کے خلاف بغاوت کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ یوپی پولیس نے میرٹھ کی سوامی ویویکانند سو بھارتی یونیورسٹی(ایس وی ایس یو) کے طلباء کے خلاف بغاوت کے الزامات عائد کئے تھے۔ پاکستانی ٹیم کی مبینہ طورپر حمایت کرنے پر ان طلباء کو 3دنوں کیلئے ہاسٹل سے معطل کردیاگیاتھا۔ اس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دفتر خارجہ پاکستان کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہاکہ ’’ہندوستانی میڈیا کی یہ اطلاعات ہماری نظر سے گذری ہیں کہ رات بھر جشن ہوتا رہا اور یہ بھی اطلاعات ملی ہیں کہ 67کشمیری طلباء کو خارج کردیا گیا تھا‘‘۔ پاکستان کی ترجمان نے کہاکہ اس اطلاع کی تصدیق کا‘ ان کے پاس کوئی راستہ نہیں ہے۔ اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ’’اگر یہ کشمیری طلبا‘ پاکستان میں آنا اور وہاں اسٹڈی کرنا چاہتے ہیں تو ہمارے قلوب اور تعلیمی ادارے اُن کیلئے کھلے ہیں‘‘۔
India ticks off Pakistan for inviting Kashmiri students
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں