پرویز مشرف کی ایک اور درخواست خارج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-08

پرویز مشرف کی ایک اور درخواست خارج

اسلام آباد۔
(پی ٹی آئی)
پاکستان کی خصوصی عدالت نے سابق پاکستانی فوجی حکمراں پرویز مشرف کے خلاف ان کی جانب سے دائر کردہ ایک اور درخواست مسترد کردی ہیہ جس میں انہوں نے 3 رکنی بنچ کی تشکیل کے طریقہ کار کو چیلنج کیااور ججوں پر جانبداری کا الزام عائد کیا۔ 3رکنی خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس فیصل عرب نے جمعہ کو مختصرفیصلہ جاری کرتے ہوئے ملزم کی درخواست مسترد کردی۔ واضح رہے کہ خصوصی عدالت اس سے پہلے ملزم پرویز مشرف کی غداری کیس فوجی عدالت میں چلانے کی درخواست مسترد کردی تھی۔ اس درخواست میں خصوصی عدالت کے اختیار کو چیلنج کیا تھا۔ اس فیصلے سے قبل ملزم عدالت میں تھوڑے وقت کیلئے حاضر بھی ہوگیا تھا۔ لیکن بعدازاں اسلام آباد کی ضلع کچہری میں ہونے والی دہشت گردی کو جواز بناکر پرویز مشرف ایک بار پھر عدالت میں حاضر نہیں ہوئے لیکن عدالت نے اس کا نوٹس لیا اور انہیں حاضری کیلئے کہا۔ جمعہ کے روزی غداری کیس کی سماعت کرنے والی عدالت کی تشکیل اور ججوں کے مبینہ تعصب کے بارے میں درخواست کے خارج ہونے کے بعد اب بھی پراسیکیوٹر کے تقرر اور ملزم کے علاج اور والدہ کی تیمارداری کیلئے ملک سے باہر جانے کی اجازت سے متعلق درخواست پر فیصلہ ہونا باقی ہے۔ عدالتی سماعت اب 11مارچ کو ہوگی۔ دوسری جانب وکلائے استغاثہ نے ملزم پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے پر زوردیا تاکہ ملزم پر فرد جرم عائد ہوسکے اور عدالتی کارروائی آگے بڑھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں