28/فروری اسلام آباد پی۔ٹی۔آئی
پاکستان نے آج کہا کہ انتشار سے دوچار قبائیلی علاقے میں مکمل فوجی کارروائی کیلئے ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ امن مذاکرات معطل ہونے کے بعد سے طالبان کے ٹھکانوں پر مسلسل ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خاں نے کہاکہ قبائیلی علاقے میں کوئی فوجی کارروائی نہیں کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ البتہ ہوائی حملے ہوئے ہیں۔ قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہاکہ تمام سیاسی پارٹیوں سے مشاورت کے بعد ہی طالبان کے خلاف فوجی مہم شروع کرنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے تمام دستیاب دہشت گردی قوم کیلے خطرہ بن گئی ہے۔ پاکستانی طالبان نے 2010ء میں اغوا کردہ 23فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے تو حکومت نے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات معطل کردئیے۔ وزیر داخلہ نے قبل ازیں اس ہفتہ اعلان کیا تھا کہ حکومت نے طالبان کے ٹھکانوں پر ہوائی حملے کرنے اجازت دیدی ہے۔ ان حملوں میں اب تک 100مشتبہ طالبان ہلاک ہوئے ایک ہفتے سے مسلسل ہوائی حملوں کے نتیجے میں ہزاروں عوام نقل مقام کرچکے ہیں۔ قبائیلی علاقے سے عوام کے نقل مقام اور عوام کی پریشانیوں کے تعلق سے پوچھے جانے پر وزیر داخلہ نے کہاکہ آئندہ چند دنوں میں عوام کی مشکلات دور کرنے ایک پالیسی وضع کی جائے گی۔ نقل مکانی کرنے والوں کی بازآبادکاری کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ وزارت داخلہ کی ایک کمیٹی اس معاملہ میں اقدامات کررہی ہے۔ وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا کہ قبائلی علاقوں سے نقل مکانی کے اعداد و شمار بڑھاکر پیش کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم نواز شریف تمام چار صوبائی چیف منسٹروں کا اجلاس کررہے ہیں۔ یہ اجلاس منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف حکومت کی نئی پالیسی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انسداد دہشت گردی پالیسی میں چیف منسٹروں کی تجاویز کو شامل کیا جائے گا۔ چہارشنبہ کے دن وزیر داخلہ نے انسداد دہشت گردی پالیسی کا اعلان کیا۔ پالیسی کے تحت داخلی سلامتی کو مستحکم بنانے 32بلین روپئے جاری کئے جائیں گے۔ وزیر داخلہ نے ضرورت ظاہر کی کہ دہشت گردی کا مطالبہ کرنے تمام صوبائی انتظامیہ باہمی طورپر تعاون کریں۔ وفاقی اور صوبائی انتظامیہ کے نمائندے ہر ماہ اجلاس منعقد کرکے حالات کا جائزہ لیں۔ Military action against the Taliban not yet decided
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں