چین پاکستان کے ساتھ عظیم تر فوجی تعاون کا خواہاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-01

چین پاکستان کے ساتھ عظیم تر فوجی تعاون کا خواہاں

چین نے آج پاکستان کے ساتھ "نتائج پر مبنی فوجی تعاون"کو وسعت دینے کی خواہش ظاہر کی ہے تاکہ "ہر لمحہ بدلتی ہوئی" عالمی سلامتی صورتحال کے پیش نظر علاقائی امن و استحکام کی مشترکہ طورپر حفاظت کی جائے۔ چین کے وزیر دفاع چنگ وان کوان نے جو پاکستان کے سرکاری دورہ پر ہیں، کہا کہ "ہرحال میں"دونوں ممالک کے درمیان دوستی، دونوں فریقینے کی ایک اہم؍فوجی پسند ہے۔ چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے بموجب انہوں نے کہاکہ "چین اور پاکستان علاقائی امن و استحکام کی مشترکہ حفاظت کیلئے نتائج پر مبنی فوجی تعاون کو وسعت دیتے رہے ہیں"۔ وزیر دفاع پاکستان خواجہ آصف کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران چنگ نے کہاکہ "بدلتی ہوئی عالمی اور علاقائی سلامتی صورتحال کے پیش نظر باہمی فوجی تعلقات کو قریب تر بنانا چاہئے"۔ چنگ نے وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کی، جنہوں نے کہاکہ پاکستان اپنی قومی سلامتی اور علاقائی سالمیت کیلئے چین کی حمایت کی انتہائی قدر کرتا ہے۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ چین، پاکستان میں سب سے بڑے بین الاقوامی سرمایہ کاری کی حیثیت سے ابھرا ہے اور چین نے پاکستان میں توانائی اور ٹیلی کمیونیکیشنز جیسے شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ دونوں ممالک ، کاشغر۔ گواڈر تجارتی راہدری پر بھی کام کررہے ہیں یہ راہداری، پاکستانی مقبوضہ کشمیر سے ہوکر گذرتی ہے اور یہ مقبوضہ، گڑبڑ زدہ صوبہ ژنجیانگ کی سرحد سے متصل ہے۔ کوریڈار پراجکٹ میں ایک 200کیلومیٹر طویل زیر زمین راستہ کی تعمیر شامل ہے جس سے تجارت اور سفر میں سہولت ملے گی۔ نوازشریف نے کہاکہ مدکورہ کوریڈار(راہداری) سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا اور علاقائی معیشت میں مثبت تبدیلی آئے گی۔ جنوب اور وسطی ایشیا کو ملایا جاسکے گا۔ "وقت کی کسوٹی پر کھری اتری اور ہر زمانہ میں قائم ہماری دوستی کی ٹھوس بنیاد، ہمارے باہمی اعتماد، بہترین تعاون اور علاقائی و نیز عالمی مسائل پر یکساں نقاط نظر پر قائم ہے"۔ شریف نے یقین ظاہر کیا کہ پاکستان۔ چین تعاون بشمول دفاعی تعاون بڑھتا رہے گا۔ چنگ نے پاکستان کیلئے اپنی حکومت کی تائید کا اعادہ کیا۔ قبل ازیں آج دن میں دورہ کنندہ وزیر نے پاکستانی بحریہ کے سربراہ اڈمیرل آصف سندیلا سے ملاقات کی اور دفاعی تعاون میں وسعت دینے پر رضامندی ظاہر کی۔ پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ کیلئے پاکستانی بحریہ، چین سے تعاون کی خواہش کرے گا۔ چنگ نے کل (27فروری کو) راولپنڈی میں فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں سربراہ افواج جنرل راحیل شریف نے ان کا خیرمقدم کیا۔ چین نے آئندہ 5برسوں میں پاکستان کے برقی شعبہ میں 35بلین ڈالر سرمایہ کاری کا عہدکیا ہے۔ یہ پراجکٹ ان پراجکٹوں کے علاوہ ہے جو چین کی مدد سے پاکستان میں پہلے ہی شروع کئے جاچکے ہیں۔ چین، کراچی میں 2 بڑے نیوکلیر پاور پلانٹس کی تعمیر میں مدد دے رہا ہے۔ وہ پاکستان کا ایک بڑا دفاعی شراکت بھی ہے۔ دونوں ممالک نے JF-17تھنڈر لڑاکا جیٹ طیارے مشترکہ طورپر تیار کئے ہیں اور دیگرممالک کو فروخت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ چین نے حال ہی میں پاکستانی سکیورٹی فورسس کیلئے انسداد دہشت گردی آلات، کثیر تعداد میں فراہم کئے ہیں۔

China seeks greater military cooperation with Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں