Dubai's Burj al Arab to stage $ 2,722 helipad dinner
دبئی کی فلک بوس برج العرب عمارت کے ہیلی پیاڈ پر آئندہ 13مارچ کو ایک شاہانہ عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یہ ضیافت صرف 12 مہمانوں تک محدود رہے گی اور دنیا کی چوتھی سب سے زیادہ بلند لکژری ہوٹل کی چھت پر منعقد ہوگی۔ اس ضیانت کے اہتمام کا مقصد اقوام متحدہ کے اغذیہ پروگرام کیلئے رقم اکٹھا کرنا ہے۔ فی مہمان خرچ 2722 ڈالر سے شروع ہوگا۔ مذکورہ ہوٹل کا ہیلی پیاڈ اس کی چھت پر یعنی سطح زمین سے 1212 میٹر بلندی پر واقع ہے۔ یہ ضیافت "کھاؤ اور کھلاؤ" کے تمام لوازمات کی حامل ہوگی۔ اقوام متحدہ کے عالمی اغذیہ پروگرام کے تحت دنیا کے زائد از ایک لاکھ 20ہزار بچوں کو غذا فراہم کی جاتی ہے۔ منفرد طریقہ سے فنڈ اکٹھا کرنے کے علاوہ اس شاہانہ عشائیہ سے، اقوام متحدہ کے عالمی اغذیہ پروگرام کے سلسلہ میں کئے جانے والے عظیم کام کے تعلق سے عوام میں شعور بیدار کرنا ہے۔ دبئی فیسٹیولس اینڈ ریٹیل اسٹابلشمنٹ کی چیف اکزیکٹیوآفیسر لیلی محمد سہیل نے یہ بات بتائی۔ ضیافت، دبئی فوڈ فیسٹول کے گرانڈ فنالے کے موقع پر منعقد ہوگی۔ عشائیہ کا آغاز گرمجوشانہ عربی روایتی خیرمقدم سے ہوگا اور زیریں ہیلی پیاڈ پر ایک خصوصی استقبالیہ منعقد ہوگا۔ ہیلی پیاڈ پر سے مہمان ، شہر دبئی، دبئی میرینا(ساحل)، پام جمیرا اور ورلڈ آئی لینڈکے پر فضا مناظر دیکھ سکیں گے۔ برج العرب کے اکزیکٹیو شف میکزم لوارا نے انتہائی لذت بخش غذائیں تیار کی ہیں۔ برج العرب کے جنرل منیجر ہینرج موریو نے بتایاکہ دبئی فیسٹول کے ساتھ اس منفرد ڈنر کا اہتمام کرتے ہوئے ہمیں زبردست خوشی ہورہی ہے۔ دبئی، لذت بخش غذاؤں کی تیاری کرنے والے ماہرین کا ایک اہم مرکز بن گیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں