1/مارچ جکارتہ اے۔ایف۔پی
انڈونیشیائی دارالحکومت میں فلسطین کا مسئلہ حل کرنے کی جانب آغاز ہوا‘ جس میں ٹوکیو اور جکارتہ نے 2مملکی حل کی تائید کا اعادہ کیا۔ فلسطینی کاز سے متعلق مشرقی ایشیائی ممالک میں تعاون (سی ای اے پی اے ڈی) کی دوسری کانفرنس کا مقصد انفراسٹرکچر میں فروغ اور فلسطینی علاقوں میں خانگی شعبہ کی تائید ہے۔ اجلاس میں تاہم امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی زیر ثالثی مشرقی وسطی امن معاہدہ کیلئے مقررہ وقت پر خصوصی طورپر بات چیت مرکوز رہنے کی توقیع ہے۔ فلسطینی وزیراعظم رامی حمد اﷲ نے کانفرنس کے افتتاحی خطاب کے دوران کہاکہ ہم ہنوزیہ باور کرتے ہیں کہ 2مملکتی حل کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جاسکتا ہے اور اس کا حصول ممکن ہے۔ اس سلسلہ میں ہم جان کیری کی مساعی کی ستائش بھی کرتے ہیں۔ جان کیری نے چہارشنبہ کو اس بات پر شک و شبہ کا اظہار کیا تھا کہ 29اپریل تک معاہدہ کی تکمیل ممکن ہوسکے گی۔ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن بات چیت گذشتہ 3برسوں سے تعطل کا شکارہے تاہم گذشتہ جولائی میں جان کیری کی کوششوں سے اس کا احیاء ممکن ہوسکا تھا۔ معاہدہ کا مسودہ ہنوز منظر عام پر نہیں آیا تاہم حمد اﷲ نے بتایاکہ متعلقہ تمام مسائل کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔ مسودہ میں‘ قیاس آرائیوں کے مطابق‘ تنازعہ کے مرکزی مسائل پر بات چیت کے رہنمایانہ خطوط تیار کی گئی ہیں‘ جن میں سرحدی تنازعہ‘ سکیورٹی‘ یروشلم‘ یہودی بستیاں اور فلسطینی رفیوجیوں کی واپسی کے حقوق جیسے تمام بنیادی مسائل شامل ہیں۔ یہ بھی باور کیا جاتا ہے کہ فریقین ان کی پابندی کے لزوم سے آزاد ہیں۔ حمد اﷲ نے عطیہ دہندہ ممالک کے ساتھ اظہار تشکرکرتے ہوئے صاف لفظوں میں کہاکہ اسرائیلی بستیوں کی تعمیر اس سمت میں پیشرفت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بن رہی ہے۔ ہماری اراضی کے 62فیصد حصہ پر اسرائیلیوں کا کنٹرول ہنوز برقرار ہے۔ اس قبضہ اور کنٹرول کے نتیجہ میں قدرتی وسائل تک رسائی سے ہم فلسطینی محروم ہیں۔ ہماری ترقی میں رکاوٹ کا ایک اہم سبب یہ بھی ہے۔ صدر انڈونیشیا سوسیلو بمبانگ یدھویونو نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فلطسینی عوام اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی جدوجہد گذشتہ 50 برسوں سے کررہے ہیں۔Mideast peace talks in focus at Palestinian development meet
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں