Senate passes privilege motion over FO spokesperson remarks
پاکستانی اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ نے سینٹ میں دفتر خارجہ ترجمان کے خلاف تحریک مراعات پیش کی ہے۔ ترجمان پر شام سے متعلق ملک کی پالیسی کے دفاع کے دوران ارکان پارلیمنٹ کی تضحیک و توہین کا الزام عائد ہوا ہے۔ تنازعہ ایک میڈیا رپورٹ کا نتیجہ ہے جو ترجمان تسنیم اسلم کے ریمارکس سے متعلق ہے۔ ارکان پارلیمنٹ نے شام پر ملک کے موقف میں تبدیلی پر اعتراض کیا تھا۔ تسنیم اسلم نے ایک صحافی کی جانب سے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی غیر ملکی مالی امداد کو نظر میں رکھتے ہوئے تشکیل دی جاتی ہے۔ تسنیم اسلم نے کہاتھا کہ شام پر پاکستان کے موقف کی وضاحت بہت پہلے کی جاچکی ہے اگر ہنوز کسی کی سمجھ میں یہ بات نہ آئی ہوتو ا نی کی سطح ذہانت مشتبہ ہے جو اس بحث میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ افراد کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ غیر ملکی فنڈس اور خارجہ پالیسی آپس میں مربوط ہیں۔ اپوزیشن ارکان سنیٹ میں ان کے اس ریمارک پر اعتراض جتاتے ہوئے تحریک عدم مراعات پیش کی ہے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں