ملایشیا کے لاپتہ طیارہ کے تباہ ہونے کی علامات نہیں ملیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-19

ملایشیا کے لاپتہ طیارہ کے تباہ ہونے کی علامات نہیں ملیں

اقوام متحدہ۔
(پی ٹی آئی)
اقوام متحدہ کی تائید سے کارکرد نیوکلیر نگران ایجنسی نے کہا ہے کہ ملایشیا کے لاپتہ طیارہ کے تعلق سے کسی دھماکہ یا گرکر تباہ ہونے کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اس بیچ لاپتہ طیارہ کے حشر کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ ویانا میں قائم کامپرہنسیو نیوکلیر ٹسٹ بیان ٹریٹی آرگنائزیشن (سی ٹی بی ٹی او) نے توثیق کی ہے کہ "جہاں تک ملایشیا کے لاپتہ طیارہ کا تعلق ہے زمین پر یا سطح آب پر کسی دھماکہ یا طیارہ کے گرکر تباہ ہونے کے کسی آثار کا اب تک پتہ نہیں چلا ہے"۔ سکریٹری جنرل اقوام متحدہ بانکی مون کے ترجمان اسٹیفن ڈجارک نے کل یہاں اخبار نویسوں کو یہ بات بتائی اور کہاکہ طیارہ کے حادثوں کا پتہ چلایا جاسکتا ہے جن کا انحصار انفرادی حالات پر ہوتا ہے۔ ان حادثات کے بارے میں پتہ چلانے کیلئے سی ٹی بی ٹی او کے بین الاقوامی مانٹیرنگ سسٹم (آئی ایم ایس) 4کے منجملہ 3 ٹکنالوجیز کا استعمال کرتے ہیں۔ نیوکلیر دھماکوں کا پتہ چلانے جانچ سسٹم کو چالو رکھا گیا ہے۔ زمین یا پانی پر ایسے دھماکے ہونے کی صورت میں اس سسٹم کے ذریعہ پتہ چلایاجاسکتاہے۔ زمین یا پانی پر ایسے دھماکہ کے اثرات کو بھی معلوم کیا جاسکتا ہے۔ سی ٹی بی ٹی او کے ایگزیکٹیو سکریٹری لاسینازربو نے گذشتہ ہفتہ کہا تھا کہ وہ ، سی ٹی بی ٹی او کے سنسرس کااستعمال کریں گے اور معلوم کریں گے کہ آیا لاپتہ طیارہ میں امکانی طورپر کوئی دھماکہ اس وقت ہوا تھا جب طیارہ کافی بلندی پر تھا۔ زربو نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے تمام سائنسدانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دستیاب ڈاٹا کا بغور جائزہ لیں۔

Malaysia Airlines plane search continues

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں