روس میں کریمیا کا انضمام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-19

روس میں کریمیا کا انضمام

ماسکو۔
(اے ایف پی)
روس کے صدر ولادیمیر پوٹین نے یوکرین سے آزاد ہوئے ملک جمہوریہ کریمیا کو روس میں ضم کرنے پہلا قدم اٹھایا ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار یوروپ کا نیا انداز میں نقشہ تیار ہوگا۔ روسی صدر پوٹین نے سرکاری طورپر روسی پارلیمنٹ کو مطلع کیا کہ کریمیا نے روس میں ضم ہونے کی درخواست کی ہے۔ روسی صدر نے سرکاری اداروں کو حکم دیا ہے کہ وہ کریمیا کو روس میں ضم کرنے کی ضروری تیاریاں اور کارروائیاں کریں۔ پوٹین روسی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کو مخاطب کریں گے۔ قبل ازیں کل روس نے جمہوریہ کریمیا کو آزاد ملک تسلیم کرلیا۔ اس طرح جمہوریہ کریمیا کو روس میں ضم کرنے ابتدائی قدم اٹھایا گیا ہے۔ گذشتہ ماہ یوکرین کے موافق روسی صدر وکٹریانو کووچ کو بے دخل کرنے کے بعد روسی افواج نے موافق روسی علاقہ کریمیا پر قبضہ کرلیا تھا۔ امریکہ اور یوروپی یونین نے روس کے چند عہدیداروں کے خلاف تحدیدات کا اعلان کیا۔ تاہم اس طرح کی تحدیدات پوٹین کیلئے کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔ پوٹین نے کریمیا کو روس میں ضم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ کریمیا میں97فیصد ووٹ روس میں ضم ہونے کیلئے ریفرنڈم میں ڈالے گئے۔ کریمیا کے موافق روسی ریفرنڈم کے بعد روسی صدر اپنا موقف روسی پارلیمنٹ کے خطاب میں ظاہر کردیں گے۔ روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر سرجی نارلشکین نے کہاکہ دونوں ایوانوں کے اجلاس کو صدر پوٹین مخاطب کریں گے۔ روس کے اندر بھی کریمیا کو ضم کرنے کے سلسلہ میں جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ وسطی ماسکو میں ہزاروں عوام ریالی میں شریک ہوں گے اور ہم ایک ہیں کے نعرے لگائیں گے۔ کریمیا روس کے انتظامیہ میں ایک نفسیاتی عنصر رہا ہے۔ جزیرہ نما کریمیا میں روس کے بحرہ اڈہ ہے۔ 18ویں صدی سے روس کا بحری بیڑہ اور راڈر وہاں موجود ہیں۔ کریمیا اس وقت یوکرین میں شامل ہوا جبکہ یوکرین خود بھی سوویٹ یونین کا حصہ تھا۔ سوویٹ دور میں اس وقت سوویٹ قائد نکیتا کروشچیف نے کریمیا کو یوکرین کا حصہ بنادیا تھا جبکہ خود یوکرین سوویت یونین میں شامل تھا۔ جب سوویت یونین ٹوٹ گیا تو کریمیا آزاد ہوگیا اور اس کے ساتھ کریمیا بھی اس کے ساتھ رہ گیا۔ سوویت یونین کے آخری صدر گربا چوف نے کریمیا کی آزادی اور روس مے ضم ہونے درخواست پر رائے ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ کریمیا دراصل روس کا ہی حصہ ہے اور نکیتا خروشچیف نے سوویت دور میں یوکرین میں کریمیا کو شامل کیا تھا۔ اب وہ حصہ روس کو واپس مل رہا ہے۔

Crimea becomes 'integral part' of Russia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں