ملالہ اور مصباح الحق کو پاکستان کے اعلیٰ سیول ایوارڈس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-24

ملالہ اور مصباح الحق کو پاکستان کے اعلیٰ سیول ایوارڈس

انسانی حقوق کی کم عمر جہد کار ملالہ یوسف زئی اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ان 103افراد میں شامل ہیں جنہیں پاکستان کے سیول ایوارڈس ان کی خدمات کے عوض عطا کئے جائیں گے۔ صدر ممنون حسین نے گذشتہ سال 14اگست کو 105سیول ایوارڈس منظور کئے تھے اور خصوصی کیسس کے طورپر مزید 10ایوارڈس منظوری کئے گئے۔ صدر پاکستان 39شخصیتوں بشمول 5بیرونی افراد کو ایوان صدر میں آج منعقدہ تقریب میں ایوارڈس حوالے کئے۔ ملالہ اور پاکستان کے مقتول طالب علم اعتزار حسین کو ستارہ شجاع ان کی بہادری کیلئے دیا جائے گا۔ ملالہ کو لندن کے پاکستان مشن میں یہ ایوارڈ دیا جائے گا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو ان کی خدمات کے اعتراف میں پریسڈنٹ ایوارڈ فار پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ دیاجائے گا۔ نوجوان ٹیلی ویژن صحافی ولی خاں بابر جو 2011ء میں گولی لگنے سے ہلاک ہوگئے تھے کو بعدازاں مرگ پرائیڈ پرفارمنس ایوارڈ دیاجائے گا۔

Malala, Misbahul Haq among others lavished with Civil awards

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں