ہندوستانی ملازمین شرپسندوں سے چوکنا رہیں - سفارتخانہ ہند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-24

ہندوستانی ملازمین شرپسندوں سے چوکنا رہیں - سفارتخانہ ہند

ہندوستان نے سعودی عرب میں مقیم اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ہندوستانی خاتون ورکرس کو ہڑتال پر جانے کیلے اکسانے کی کوشش کرنے والے خود ساختہ سماجی کارکنوں سے چوکس رہیں۔ ریاض میں ہندوستانی سفارت خانہ نے کہاکہ غیر سماجی عناصر اور غیر قانونی ایجنٹ کی اس طرح کی سرگرمیوں سے سعودی عرب میں ہندوستانیوں کا وقار متاثر ہوگا۔ سفارتخانہ کے مطابق یہ وہی گروپ ہے جو غیر قانونی ایجنٹس پر مشتمل ہے اور جو قبل ازیں ہندوستانی ورکرس کو منفی بیانات دینے کیلئے اکسایا تھا اور اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا تھا۔ سفارتخانہ سعودی عرب میں مقام ہندوستانی شہریوں کو شر پسند عناصر سے چوکس رہنے کا مشورہ دیتا ہے۔ یہ بات ذہن میں رہنی چاہئے ہم دیار غیر میں مقیم ہیں اور ہمیں سعودی عرب کے اصول و ضوابط کو ملحوظ رکھنا چاہئے اور ہمیں وہاں کے قوانین کا لحاظ بھی کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر کوئی سعودی قوانین کی خلاف ورزی یا ہڑتال جیسی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو اسے جرمانہ، سزا ہوگی اور حاکم کی جانب سے ملک بدر کردیا جائے گا۔ انہوں نے مملکت میں مقیم ہندوستانیوں پر زور یاکہ وہ قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں۔ یہ بیان سفارتخانہ کی جانب سے ایسے وقت دیا گیا جب سعودی عرب میں صفائی کا کام انجام دینے والی خواتین ہڑتال پر چلی گئی تھیں اورالزام عائد کیا تھا کہ آجر ہندوستانی ورکرس کے ساتھ امتیازی برتاؤ اپنائے ہوئے ہیں اور پچھلے 9ماہ سے تنحواہ ادا نہیں کررہے ہیں۔ ان تمام خواتین کا تعلق کیرالا سے ہے اور یہ ایک کمپنی میں کنٹراکٹ پر ملازم ہیں جو ریاض میں ہاسپٹل کی صفائی کیلئے مامور کئے گئے ہیں۔ سفارتخانہ نے بتایاکہ جہاں تک خاتون ورکرس کا معاملہ ہے سفارتخانہ ورکرس کے ساتھ رابطہ بنائے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہاکہ سفارتخانہ ترجیحی بنیادوں پر اس کیس سے نمٹے گا۔

Indians in Saudi Arabia warned by Embassy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں